Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے ذمہ دارسیدیاورعباس رضوی شہیدقبرکشائی کے بعدان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کردی گئی


ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے ذمہ دارسیدیاورعباس رضوی شہیدقبرکشائی کے بعدان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کردی گئی
 Posted on: 3/20/2014
ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے ذمہ دارسیدیاورعباس رضوی شہیدقبرکشائی کے بعدان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کردی گئی 
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورشہیدکے عزیزواقارب کی شرکت 
کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کے باوجود ایم کیو ایم کے کارکنان کو غیر قانونی حراست میں لیا جارہا ہے، سید فیصل سبزواری
جہاں ریاست کے محافظ ہی قانون شکنی کر کے ظلم پر اُتر آئیں وہاں عوام انصاف کا نظا م اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں،یاور عباس شہیدکو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انکے گھر سے حراست میں لیا تھا،ڈی جی رینجرز اور کراچی پولیس چیف اپنے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انکا خاتمہ کریں
یاور عباس سمیت ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے تمام کارکنان کے قاتلوں کے خلاف کار روائی عمل میں لاکر ماورائے عدالت قتل کا یہ سلسلہ فی الفور ختم کر وایا جائے،فیصل سبزواری 
ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکن یاور عباس کی نماز جنازہ کے موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید فیصل سبزواری کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو
(کراچی)
نامعلوم سرکاری اہلکاروں کے بہیمانہ تشددسے جاں بحق ہونے کے بعدسندھ پولیس کی جانب سے لاوارث قراردیکرحیدرآباد کے قبرستان میں دفن کئے جانے والے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 58کے ذمہ دار سید محمد یاور عباس رضوی شہیدکی نمازجنازہ اداکردی گئیں۔سیدمحمدیاورعباس رضوی شہیدکے لواحقین کی مرضی سے ان کی قبرکشائی کے بعدان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ پی آئی بی کالونی میں اداکی گئی ۔ نمازجنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرصغیراحمد،رشیدگوڈیل ،محمدواسع جلیل ،عادل خان،سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری،حق پرست اراکین اسمبلی عدنان احمد، ارتضیٰ فاروقی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان، پی آئی بی کالونی جہانگیرروڈسیکٹرکمیٹی کے عہدیداران ، علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیزواقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے شہداء کے سوگواراہل خانہ اوردیگرعزیزواقارب شدیدغم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودرابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران نے دلاسہ دیا۔بعدازاں سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیدیاورعباس رضوی شہید،شمشادحیدراورعبدالجبارسمیت وہ تمام کارکنان جنہیں لاوارث قراردیکر دفن کردیاگیاہے وہ لاوارث نہیں بلکہ 18کروڑعوام ان کے وارث ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کی جانب سے ڈھائے گئے تمام ترظلم وجبرکے باوجود ایم کیوایم نے پاکستان زندہ بادکانعرہ لگایاجس ریاست میں ریاست کے محافظ ہی قانون شکنی کرنے لگیں اورظلم پراترآئیں تووہاں عوام انصاف کانظام اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں۔انہوں نے سیدیاورعباس رضوی اورشمشادحیدرکے اغواء کے بعد انسانیت سوزبہیمانہ تشددکانشانہ بناکر قتل کرنے کے بعدانہیں لاوارث قراردیکرحیدرآبادمیں دفن کردیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کی شروع دن سے حمایت کرتی آرہی ہے تاہم بدقسمتی سے جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن کی حمایت کے باوجود ایم کیوایم کے45سے زائدکارکنان کوغیر
قانونی حراست میں لیاجاچکاہے اورآج تک ان کے متعلق ان کے اہل خانہ تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ظلم و زیادتی کی ایک حدہوتی ہے،ڈی جی رینجرز اور پولیس چیف اپنے اداروں میں مووجودکالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انکاخاتمہ کریں اس سے قبل کہ عوام کاان پرسے اعتماد ختم ہوجائے۔ فیصل سبزواری نے کہاکہ ہمیں خدشہ ہے کہ یاور عباس،شمشادحیدراورعبدالجبارکی طرح ایم کیوایم کے دیگرلاپتہ کارکنان کوبھی شہیدنہ کردیاگیاہو۔فیصل سبزواری نے صدرپاکستان ممنون حسین،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ سیدیاورعباس رضوی ، شمشاد حیدراورعبدالجبارکے بہیمانہ قتل اور انہیں لاوارث قراردیکردفن کرنے کاسختی سے نوٹس لیں اورکارکنان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرکے آئین وقانون کے مطابق سزادیں۔ اس موقع پرسیدیاورعباس رضوی شہید کے بڑے بھائی نے میڈیاکے نماندوں سے گفتگوکی اوریاورعباس کے اغواء کے حوالے سے تفصیلات بتائی ۔انہوں نے کہاکہ 6نومبرکوان کے گھرسے اہل محلہ کی موجودگی میں سادہ لباس اوررینجرزکی وردیوں میں ملبوس اہلکاریاورعباس کولے گئے تھے جس کے بعدانہیںیاورعباس کی تشددزدہ لاش کے متعلق ایدھی ذرائع سے معلوم ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے انسانیت سوزاقدامات سے ملک کونقصان پہنچے گااورعوام کاحکومت اورریاستی اداروں پرسے اعتمادختم ہوجائیگا۔بعدازاں سید یاور عباس رضوی شہیدکی تدفین وادی حسین قبرستان سپرہائی وے پرکردی گئی۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن شمشاد حیدرشہیدکی غائبانہ اورنگی ٹاؤن میں اداکردی گئی۔غائبانہ نمازجنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن توصیف خانزادہ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی طاہرامیر ، سیف الدین خالد،محمدحسین،کامران اختر،افتخاراحمد،نشاط ضیاء قادری،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،علاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورشمشادحیدرشہیدکے سوگوارلواحقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرشہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئیں۔

9/28/2024 10:27:40 PM