Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم


ایم کیوایم کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم
 Posted on: 3/20/2014
ایم کیوایم کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم
سپریم کورٹ کے فیصلے نے من مانی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کے مؤقف کی سچائی کو ثابت کردیا ہے
حلقہ بندیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ آئین و قانون اور سندھ کے مظلوم عوام کی فتح ہے۔ رابطہ کمیٹی
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے ذریعے فی الفور نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں
جلد از جلد قانون سازی کرکے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد از جلد کرایا جائے
کراچی:20؍ مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے من مانی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کے مؤقف کی سچائی کو ثابت کردیا ہے، یہ تاریخ ساز فیصلہ آئین و قانون اور سندھ کے مظلوم عوام کی فتح ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ تاریخ ساز فیصلہ جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے اوریہ جمہوریت کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو پہنچانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔رابطہ کمیٹی نے تاریخ ساز فیصلہ دینے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت تمام جج صاحبان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے ذریعے فی الفور نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں اور جلدازجلدقانون سازی کرکے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد از جلد کرایا جائے ، تاکہ عوام کو نچلی سطح تک وسائل اور اختیارات کی منتقلی کا عمل بنایا جاسکے ۔

9/28/2024 10:24:11 PM