Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستانی افواج شام، بحرین یا کسی اور ملک میں نہ بھیجنے کے اعلان کا مجھ سمیت پوری قوم تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ الطاف حسین


وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستانی افواج شام، بحرین یا کسی اور ملک میں نہ بھیجنے کے اعلان کا مجھ سمیت پوری قوم تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/20/2014
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستانی افواج شام، بحرین یا کسی اور ملک میں نہ بھیجنے کے اعلان کا مجھ سمیت پوری قوم تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ الطاف حسین
وزیر اعظم نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرکے قوم میں پائی جانے والی بے چینی، ذہنی پریشانی اوربے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ کردیا ہے
وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان سے عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں 
پاکستان سمیت مسائل و مشکلات کا شکار تمام ممالک اور اقوام کو اسی جرات اظہار اور دو ٹوک مؤقف کی ضرورت ہے
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مستقبل میں بھی اسی طرح قوم کے مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کرنے اور عوام میں ان کا اظہار کرنے کا حوصلہ اور توفیق عطا کرے
لندن۔۔۔20، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے پاکستان ایئرفورس بیس میانوالی کوقومی ہیرو ایم ایم عالم بیس کا نام دینے کی تقریب سے جوخطاب کیاہے اس کا مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت جوجو ممالک مسائل کاشکارہیں اوربے یقینی کی کیفیت میں مبتلاہیں ان تمام ممالک کو ایک ایسی باوقار اورنڈرلیڈرشپ کی ضرورت ہے جوان ممالک کے عوام کے خدشات اورذہنی پریشانیوں کاواضح اوردوٹوک الفاظ میں اظہارکرے تاکہ قوم کے افرادکی تسلی وتشفی ہوسکے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں قوم کو بتایا کہ پاکستانی افواج نہ توشام ،نہ بحرین اورنہ ہی کسی اورملک میں بھیجی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرکے پاکستانی قوم میں پائی جانے والی بے چینی،ذہنی پریشانی اوربے یقینی کی کیفیت کاخاتمہ کردیاہے اوراس سے عوام کے اعتمادمیں بھی اضافہ ہواہے جس پر میں وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت مسائل ومشکلات کاشکار تمام ممالک اوراقوام کواسی جرات اظہار اور دوٹوک مؤقف کی ضرورت ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ، وزیراعظم میاں نوازشریف کومستقبل میں بھی اسی طرح قو م کے مفادمیں جرات مندانہ فیصلے کرنے اورعوام میں ان کااظہارکرنے کاحوصلہ اورتوفیق عطاکرے ۔(آمین ، ثمہ آمین)

9/28/2024 10:23:59 PM