Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین ملک کودرپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے عملی طور پرکوشاں ہیں،ارکان رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ،افتخار اکبر رندھا وا


قائد تحریک الطاف حسین ملک کودرپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے عملی طور پرکوشاں ہیں،ارکان رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ،افتخار اکبر رندھا وا
 Posted on: 3/19/2014
قائد تحریک الطاف حسین ملک کودرپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے عملی طور پرکوشاں ہیں،ارکان رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ،افتخار اکبر رندھا وا 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ اور افتخار اکبر رندھاواکا تنظیم نو کے سلسلے میں ہز ار ہ آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 19مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خا نزادہ اور افتخار اکبر رندھاوانے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے پچیس سال کی عمر میں عوامی خدمت کا آغاز کردیا تھا اور وہ ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کودرپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے عملی طور پرکوشاں ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہا ر انھوں نے ایم کیو ایم کی ہز ار ہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رابطہ کمیٹی ارکان نے ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی میں مزید اراکین کا اضافہ کیا اور کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے 84ء میں ایم کیو ایم کے نام سے عوامی خدمت کا آغاز کیا تھا اور آج یہ متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے اور کراچی سے کشمور ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک حق پرستی کے پرچم لہرا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے اپنے زمانہ طالبعلمی سے ہی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اُٹھا لیا تھا اور 30سال قبل انکی جانب سے لگایا جانے والا خدمت خلق کا پودا آج تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔اجلاس میں ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی اور اراکین سمیت ہزارہ ونگ کے مختلف یونٹس و سیکٹرز کے کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔رابطہ کمیٹی ارکان نے کارکنان کو جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتب کا مطالعہ کر نے کی تلقین کی اور نئے شامل کئے جانے والے ذمہ داران کوقائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کی تلقین بھی کی ۔

9/28/2024 10:27:52 PM