Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے جناب الطاف حسین کے ملکی سلامتی پر مشتمل جرات مندانہ خطاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا اظہار مذمت


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے جناب الطاف حسین کے ملکی سلامتی پر مشتمل جرات مندانہ خطاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/19/2014
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے جناب الطاف حسین کے ملکی سلامتی پر مشتمل جرات مندانہ خطاب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا اظہار مذمت 
جناب الطاف حسین کے خطاب کے نکات کو ملکی مفاد کے تناظر میں دیکھنے کے بجائے حکومتی نمائندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالا تر ہے ، خواجہ اظہار الحسن 
رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام رہنما ملک کی غیر ت وحمیت اور خود مختاری کی خاطر حب الوطنی کا مظاہرہ کریں، خواجہ اظہار الحسن 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ قوم کو سچ بتایا ہے جبکہ حکمراں ملک و قوم کی غیر ت و حمیت کا سودا کرچکے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن
کراچی ۔۔۔19، مارچ2014ء 
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ملکی سلامتی ، خود مختاری ، حب الوطنی پر مشتمل جرات مندانہ خطاب کے تاریخ ساز اور حقیقت پر مبنی نکات کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے معاملے پر ہمیشہ قوم کو سچ بتایا ہے اور تاریخ گوا ہ ہے کہ جناب الطاف حسین کی حقیقت پسندانہ باتوں کو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت دیگر نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ہمیشہ رد کر کے قوم کو گمراہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک کی سلامتی کو لاحق سب سے بڑے خطرے طالبانائزیشن کی اکتوبر2008ء میں نشاندہی کردی ہے اس وقت بھی نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں نے جناب الطاف حسین کے بیان کردہ سچ کا مذاق اڑایا جس کا خمیازہ آج کے دن تک ملک و قوم بھگت رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے نکات کو ملکی مفاد کے تناظر میں دیکھنے کے بجائے حکومتی نمائندوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمراں ملک و قوم کی غیر ت و حمیت کا سودا کرچکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر ملک کی مسلح افواج کو دوسروں کی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام رہنما اگر حب الوطنی کا جذبہ رکھتے ہیں تو وہ عوام کو جواب دیں کہ حکومت کو ڈیڑ ھ ارب ڈالر کا تحفہ کس مد میں دیا گیا ؟ ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے بیانات نہیں بلکہ حکومتی اقدامات ملک کو خطرناک صورتحال کی جانب لے جارہے ہیں اور اگر جناب الطاف حسین کے ملکی مفاد میں کئے گئے خطاب کے اہم نکات کو اسی طرح مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا اور مذاق اڑایا جاتا رہا یہ عمل پاکستان کو دن بہ دن کمزور کرتا جائے گا ۔خواجہ اظہار الحسن نے رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ملک کی غیر ت وحمیت اور خود مختاری کی خاطر حب الوطنی کا مظاہرہ کریں ، حکومتی اقدامات کا زمینی حقائق کی روشنی میں جائزہ لیں اور اپنی غیر ت و حمیت اور حب الوطنی کو اپنے اور سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کا عمل بند کردیں ۔

9/28/2024 10:26:09 PM