Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ (ف) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی جانب سے شکار پور میں جرگہ منعقد کرکے کاروکاری کے نام پر قتل کی جانے والی دو لڑکیوں کے قتل کو جائز قرار دینے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار مذمت


مسلم لیگ (ف) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی جانب سے شکار پور میں جرگہ منعقد کرکے کاروکاری کے نام پر قتل کی جانے والی دو لڑکیوں کے قتل کو جائز قرار دینے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/17/2014
مسلم لیگ (ف) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی جانب سے شکار پور میں جرگہ منعقد کرکے کاروکاری کے نام پر قتل کی جانے والی دو لڑکیوں کے قتل کو جائز قرار دینے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
فیصلہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ ذہنیت کا ساخشانہ اورفرسودہ رسوم ورواج پر یقین رکھنے کی کھلی عکاسی کرتا ہے ، ارکان سندھ اسمبلی 
اعلیٰ ایوان کے رکن نام نہاد فیصلہ سنا کر منتخب ایوان کی توہین کی ہے اور جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا دیا ہے ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
جرگہ کے انعقاد اور فیصلہ سنانے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے 
کراچی ۔۔۔17، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے شکارپور میں کاروکاری قرار دے کر قتل کی جانے والی دو لڑکیوں کے قتل کو مسلم لیگ (ف) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی جانب سے جائز قرار دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس فیصلے کو جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ ذہنیت کا شاخسانہ اورفرسودہ رسوم ورواج کی سوچ یقین رکھنے کی کھلی عکاسی قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے اعلیٰ منتخب ایوان کے رکن کی جانب سے کاروکاری کے نام پر قتل کی جانے والی لڑکیوں کے قتل کووزیر آباد شکار پور میں جرگہ منعقد کرکے جائز قرار دینے کا فیصلہ نہ صرف منتخب اعلیٰ ایوان کی توہین ہے بلکہ جمہوریت کے نام پر بھی دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے ملک بھر میں جرگوں کے انعقاد پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ سوچ کے حامل بااثر افراد کی جانب سے غیر قانونی اور غیر اسلامی رسومات کا نشانہ بننے والی معصوم خواتین اور نوجوانوں کو من مانی اور خود ساختہ سزائیں سنانے کیلئے نام نہاد جرگے منعقد کرنے کی اطلاعات اورواقعات تواتر کے ساتھ منظر عام پر آتے رہے ہیں اور اب ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نام نہاد جرگے کا انعقاد اور اس میں کاروکاری قرار دی گئی دومعصوم لڑکیوں کے قتل کو جائز قرار دینے کا فیصلہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور عدالتی نظام کے متوازی نظام برقرار رکھنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شکار پور میں مسلم لیگ (ف) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی جانب سے جرگہ منعقد کرکے کاروکاری کے نام پر قتل کی جانے والی لڑکیوں کے قتل کو جائز قرار دینے کے غیر اسلامی ، غیر قانونی اور خود ساختہ فیصلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، اس میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملک بھر میں نام نہاد فرسودہ رسومات اور روایت کے نام پر خواتین کے استحصال کا سلسلہ بند کرانے کیلئے ٹھو س اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 



9/28/2024 8:23:01 PM