Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، اشفاق منگی ، رشید گوڈیل اور افتخار رندھاوا کا تھر کے قحط زدہ علاقوں اسلام کوٹ اور مٹھی میں لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپوں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، اشفاق منگی ، رشید گوڈیل اور افتخار رندھاوا کا تھر کے قحط زدہ علاقوں اسلام کوٹ اور مٹھی میں لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپوں کا دورہ
 Posted on: 3/17/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، اشفاق منگی ، رشید گوڈیل اور افتخار رندھاوا کا تھر کے قحط زدہ علاقوں اسلام کوٹ اور مٹھی میں لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپوں کا دورہ 
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اورسینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا
تھر ۔۔۔17، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، اشفاق منگی ، رشید گوڈیل اور افتخار رندھاوا نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھر کے قحظ زدہ علاقوں کے عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات کیلئے اسلام کوٹ اور مٹھی میں لگائے گئے طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی محترمہ نائلہ لطیف ، محترمہ سمیتا سید ، ڈاکٹر ظفر کمالی ، راشد خلجی ، پونجو مل بھیل، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیراحمد قائم خانی اور اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اسلام کوٹ اور مٹھی میں لگائے گئے طبی کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے تھر کے قحط زدہ علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کے متاثرہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کی تفصیلات بھی معلوم کیں اور کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے جس کا عملی مظاہرہ تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اسلام کوٹ اور مٹھی کے متاثرہ خاندانوں میں بھاری مقدار میں خشک راشن ، پینے کا صاف پانی اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء وافر مقدار میں تقسیم کیں ۔اس موقع پرقحط زدہ عوام نے امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم سے دلی تشکر کااظہا رکیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔ 

9/28/2024 8:24:32 PM