ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاک کالونی سیکٹر یونٹ 192-Bکے کارکن راشد شمسی کے والد شوکت علی اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 147کے کارکن طارق محمود کی والدہ محترمہ زبیدہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)