Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دبئی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات


دبئی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات
 Posted on: 3/16/2014
دبئی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سینیٹر رحمان ملک بھی ملاقات میں موجود تھے 
ندیم نصرت نے آصف علی زرداری کو قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے خیرسگالی کاپیغام پہنچایا
آصف علی زرداری نے بھی جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبہ کااظہار کیا
ملاقات میں بین الاقومی حالات، پاکستان کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال ، صوبہ سندھ میں امن وامان اور سیاسی ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
وفاق کی خواہش ہے کہ صوبہ میں تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد واتفاق اورمفاہمت کی فضاء فروغ پائے، گورنرسندھ
عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مفاہمتی عمل جاری رہے گا اور اس سلسلے میں سیاسی تعاون مزید بڑھایاجائے گا، آصف علی زرداری

دبئی ۔۔۔16، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اور گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آج دبئی میں سابق صدرپاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن جناب آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں بین الاقومی حالات، پاکستان کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال ، صوبہ سندھ میں امن وامان اور سیاسی ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے آصف علی زرداری کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایا جس پر جناب آصف علی زرداری نے بھی جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبہ کااظہار کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کی خواہش ہے کہ صوبہ میں تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد واتفاق اور ہم آہنگی ہو، مفاہمت کی فضاء فروغ پائے، دیرپا امن قائم ہو اور اس سلسلے میں تمام سیاسی قوتوں کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلجنز سے نمٹنے ، ملک اورصوبہ سندھ کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے مفاہمتی عمل جاری رہے گا اور اس سلسلے میں سیاسی تعاون مزید بڑھایاجائے گا۔



9/28/2024 8:19:25 PM