Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افرادکیلئے امداد اور طبی سہولتوں کی فراہمی کاسلسلہ جاری


متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افرادکیلئے امداد اور طبی سہولتوں کی فراہمی کاسلسلہ جاری
 Posted on: 3/16/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افرادکیلئے امداد اور طبی سہولتوں کی فراہمی کاسلسلہ جاری 
ایم کیوایم کی ر ابطہ کمیٹی کی رکن اور سینیٹر محترمہ نسرین جلیل اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا تھر پارکے مختلف علاقوں میں قائم طبی کیمپوں کا دورہ
ایم کیوایم سندھی بھائیوں کی ہر ممکن امداد کریگی اور مشکل اور کسمپری کی ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑیگی ، رکن رابطہ کمیٹی وسینیٹر نسرین جلیل،سندھ اسمبلی میں اپوایشن لیڈر فیصل سبزواری
مٹھی۔۔۔16مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کی امداد اور طبی سہولتوں کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں تھر پارکر کے تعلقہ اسلام کوٹ یوسی سانگارو کے گاؤں بانبھیرو اور مٹھی سول اسپتال کے قریب متاثرین کے لئے لگائے گئے طبی کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ایم کیوایم کی ر ابطہ کمیٹی کی رکن اور سینیٹر محترمہ نسرین جلیل اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے تھر پارکے مختلف علاقوں میں قائم طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مختلف امراض کے ماہرمعالجین اورپیرامیڈیکل کے عملے نے تھرکے قحط سالی سے متاثرہ عوام کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اوربھاری مالیت کی ادویات مفت فراہم کیں اور مریضوں سے خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ،دلاور قریشی ،پونجومل بھیل اورسندھ تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے معا لجین اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس مو قع پررابطہ کمیٹی کی رکن اور سینیٹر محترمہ نسرین جلیل اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل نے مثاترین سے ملاقاتیں کی اور کہاکہ قائد تحریک نے ہمیشہ یہی درس دیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کواپنا نصب العین سمجھتے ہوئے بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کریںیہی وجہ ہے کہ آج ایم کیو ایم دکھ کی اس گھڑی میں آپ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ایم کیوایم سندھی بھائیوں کی ہر ممکن امداد کریگی اور مشکل اور کسمپری کے ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑی گی ۔

9/28/2024 8:20:13 PM