Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نرسوں کے مطالبات تسلیم کریں، الطاف حسین


وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نرسوں کے مطالبات تسلیم کریں، الطاف حسین
 Posted on: 3/16/2014
وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نرسوں کے مطالبات تسلیم کریں، الطاف حسین
مقدس پیشہ سے وابستہ نرسیں اپنے جائز مطالبات کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے صبح سے لیکر رات تک احتجاج کررہی ہیں
مسلسل احتجاجی مظاہروں کے باعث متعدد نرسیں شدید علیل ہوچکی ہیں جنکی حالت انتہائی تشویشناک ہے
محنت، لگن اور جانفشانی سے کام کرنے والی نرسوں کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کرنا افسوسناک ہے
اگروزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے مطالبات پر فی الفور توجہ نہ دی تونرسوں کی احتجاجی تحریک صوبہ پنجاب سے نکل کر پاکستان کے چپے چپے میں پھیل جائے گی اور ایم کیوایم ، ہرجگہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والی نرسوں کے شانہ بشانہ ہوگی
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب خدارا!خودمداخلت کرکے تمام ترصورتحال کاجائزہ لیں اورنرسوں کے مسائل پر سنجیدگی سے غورکریں
احتجاجی مظاہرہ کرنے والی نرسوں پر پولیس تشدد اورلاٹھی چارج پر اظہار مذمت
لندن۔۔۔16، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نرسوں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طب کے مقدس پیشہ سے وابستہ نرسیں اپنے جائز مطالبات اور حقوق کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے صبح سے لیکر رات تک احتجاج کررہی ہیں اور مسلسل احتجاجی مظاہروں کے باعث متعدد نرسیں شدید علیل ہوچکی ہیں جنکی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے اس امرپر انتہائی حیرت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نرسوں کے مطالبات نجانے کن وجوہات کی بنیاد پر مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے جبکہ قوم کی یہ بیٹیاں مختلف اسپتالوں میں نہ صرف مریضوں کی تیمارداری ،خدمت اور علاج ومعالجہ کرتی ہیں بلکہ ہنگامی صورتحال میں انتہائی محنت، لگن اور جانفشانی سے کئی کئی دن بلاناغہ بھی کام کرتی ہیں ۔ 
جناب الطاف حسین نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف قوم کی بہن بیٹیاں ہی نہیں ہیں بلکہ آپ کی بہن بیٹیاں بھی ہیں اورنرسوں کے مسائل کوحل کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ خدارا!! نرسوں کے مطالبات پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دی جائے ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب خودمداخلت کرکے تمام ترصورتحال کاجائزہ لیں ، محنت ولگن اور جانفشانی سے کام کرنے والی نرسیں جوکہ اپنے گھربار اورآرام کی قربانیاں دیکر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ، ان کے مسائل پر سنجیدگی سے غورکریں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگروزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نرسوں کے مطالبات پر فی الفور توجہ نہ دی گئی نرسوں کی احتجاجی تحریک صوبہ پنجاب سے نکل کر پاکستان کے چپے چپے میں پھیل جائے گی اور ایم کیوایم ، ہرجگہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والی نرسوں کے شانہ بشانہ ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی نرسوں پر پولیس تشدد اورلاٹھی چارج کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ،پولیس تشددسے زخمی اور مسلسل احتجاجی مظاہروں کے باعث علیل ہونے والی نرسوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

9/28/2024 8:22:01 PM