Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کے لیے غذائی اجناس ، ادویات اور اشیاء ضرورت کی تیسری اور چوتھی امدادی کھیپ تھر پارکرروانہ کردی گئی


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کے لیے غذائی اجناس ، ادویات اور اشیاء ضرورت کی تیسری اور چوتھی امدادی کھیپ تھر پارکرروانہ کردی گئی
 Posted on: 3/16/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کے لیے غذائی اجناس ، ادویات اور اشیاء ضرورت کی تیسری اور چوتھی امدادی کھیپ تھر پارکرروانہ کردی گئی
سند ھ کی نام نہاد نمائندہ جماعتیں مشکل کی اس گھڑی میں بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں انھوں نے مظلوم سندھی عوام کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ،اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل ، شاکر علی اور اشفاق منگی 
امدادی سامان کی تیسری اور چوتھی کھیپ میں آٹا ، چاول ، چینی ، گھی ، شکر ، خشک دودھ ، دالیں دیگرغذائی اجناس اور ادویات کے علاوہ روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء ضرورت شامل ہیں 
کراچی ۔۔۔ 16مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر پارکر کے قحط سالی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے غذائی اجناس ، وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات اور اشیاء ضرورت پر مشتمل امدادی سامان کی تیسری اور چوتھی کھیپ روانہ کردی گئی ہیں۔امدادی سامان کی تیسری کھیپ ایک ٹرک پر مشتمل ہے جسے رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اور شاکر علی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے جمعہ کی شب روانہ کیا جبکہ امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بھی ایک ایک ٹرک پر مشتمل ہے جسے رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے ہفتہ کی شب خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے روانہ کیا ۔ اس مو قع پر حق پرست ایم این اے اور ایم کیو ایم شعب�ۂ خواتین کی انچارج کشور زہر ہ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور ایم کیو ایم کے کارکنان بھی انکے ہمراہ تھے ۔قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، شاکر علی اوراشفاق منگی نے تھر پارکر کے قحط سالی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی اشیاء ، غذائی اجناس اور ادویات کے معیار کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے قحط متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرانے کے لیے آنے والے مخیر حضرات اور عوام سے امدادی رقم اور سامان وصول کیا اور انکا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے اور اپنے کارکنان کو بھی بلا امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے کہا کہ سندھ کی نام نہا د نمائندہ جماعتوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کے مظلوم عوام کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور ایسے حالات میں بھی یہ جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں ۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے قائد تحریک الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب الطا ف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں بھی تھر کے مظلوم عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں ۔ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کے لیے روانہ کی جانے والی تیسری اور چوتھی امدادی کھیپ میں غذائی اجناس آٹا ، چاول ، چینی ، گھی ، شکر ، خشک دودھ ، دالیں ،مصالحہ جات اور مختلف وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات کے علاوہ روز مرہ استعمال میں آنے والی دیگر اشیاء ضرورت بڑی مقدار میں شامل ہیں۔ 

9/28/2024 8:25:29 PM