اسپورٹس فوٹو گرافرمحمد ناصر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔16، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسپورٹس فوٹو گرافرمحمد ناصر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)