Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ ایف ایٹ کچہری قابل مذمت ہے، حملہ آزاد عدلیہ کے خلاف ہے حکومت ٹھوس اقدامات کرے، حیدر عباس رضوی


سانحہ ایف ایٹ کچہری قابل مذمت ہے، حملہ آزاد عدلیہ کے خلاف ہے حکومت ٹھوس اقدامات کرے، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 3/15/2014
سانحہ ایف ایٹ کچہری قابل مذمت ہے، حملہ آزاد عدلیہ کے خلاف ہے حکومت ٹھوس اقدامات کرے، حیدر عباس رضوی
قائد تحریک الطاف حسین نے فوج سے یکجہتی ریلی کا انعقاد کرکے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ہے
ہمارے ملک میں عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں، دہشتگردی ریاست کو کمزور کرنے کی سازش ہے
ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی آج ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، جسٹس (ر) قاضی خالد
دہشت گرد عدالتوں تک پہنچ گئے ہیں سانحہ کے متعلق حکومتی بیانات نے عوام کو کنفیوژ کردیا ہے، جسٹس (ر) منیب احمد خان
مقررین نے سانحہ ایف ایٹ کچہری اسلام آباد کی کھلے الفاظ میں مذمت کی اور نوجوان وکیل فضاء ملک اور جسٹس رفاقت حسین سمیت جاں بحق افراد کے لیے دعائیں اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا
کراچی ۔۔۔ 15مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیلی ادارے متحدہ لائرز فورم (پاکستان) کے زیر اہتمام سانحہ ایف ایٹ کچہری اسلام آباد کے شہدا ء کی یاد میں تعزیتی اجلاس فرئر ہال کراچی میں منعقد کیا گیا ۔ تعزیتی اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے سانحہ ایف ایٹ کچہری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تعزیتی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان سانحہ میں شہید افراد کے لیے دعا گو ہیں اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے کچہری سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہوگی ، ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ریاست کو کمزور کرنے کی ساز ش کا حصہ ہے ۔جس طرح سفاک دہشتگردوں نے مسجدوں ، اما م بارگاہوں ، بازاروں، چرچوں، ریاستی و عسکری اداروں اور عدالتوں کو نشانہ بناکر پچاس ہزار سے زائد معصو م و بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا ہے یہ واقعات دہشتگردی سے زیادہ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کسی بھی ملک میں توازن قائم کرنے کا زریعہ ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے اب ہمارے ملک میں عدالتیں بھی دہشتگردانہ کار روائیوں سے محفوظ نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے کراچی میں فوج سے یکجہتی ریلی کا انعقاد کرکے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے اس نیک قدم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران قوم کو حقائق سے آگاہ کریں کہ آخر کن وجوہات کی بنا پر ریاست دہشتگردوں کے خلاف کا ر روائی کرنے سے قاصرہے۔ انھوں نے ا س موقع پر حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک ایڈو کیٹ ، ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے نگراں نعیم صدیقی و اراکین لیگل ایڈ کمیٹی ،متحدہ لائرز فورم کے انچارج احمدضمیر خان ایڈوکیٹ سمیت شہید ذولفقار لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالدعلی اور معروف وکیل و سماجی رہنما ناہید افضال ایدوکیٹ اوروکلاء برادی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ قبل ازیں متحدہ لائرز فورم کے انچارج احمد ضمیر خان ایڈوکیٹ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ کو قابل افسوس و مذمت قرار دیا ہے ۔ تعزیتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سانحے نے پوری پاکستانی قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جنھوں نے دہشتگردی کے عفریت سے عوام کو پیشگی آگہی فراہم کردی تھی ۔انھوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ اگر اب بھی دہشتگردوں کے خلاف موثر کار روائی نہ کی گئی تو خاکم بدہن یہ ریاست پر قابض ہو جائیں گے ۔تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا کہ وکلاء برادری نے قیام پاکستان سمیت ملک میں جمہوریت کے استحکام اور انسانی حقوق کی بقاء کے لیے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر انھوں نے قائد تحریک الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین وہ واھد لیڈر ہیں جنھوں نے کئی سالوں پہلے دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کردیا تھا لیکن ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی آج ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے۔اس موقع پر گلفراز خان خٹک ،جسٹس منیب احمداور دیگر مقررین نے بھی شرکا ء سے خطاب کیا اور سانحہ ایف ایٹ کچہری اسلام آباد کی کھلے الفاظ میں مذمت کی اور نوجوان وکیل فضاء ملک شہید اور جسٹس رفاقت حسین شہید سمیت واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا کی اور انکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

















9/28/2024 8:21:29 PM