Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے


سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 3/15/2014
سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے
لائنز ایریا سیکٹر کے کارکن عبد الجبار کو سادہ لباس اہلکاروں نے جناح اسپتال سے اغواء (گرفتار) کے بعد قتل کردیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
شہر میں جنگل کا قانون ہے حکومت کیا کررہی ہے، وہ ادارے جن کا کام جرائم کو روکنا ہے بے تعلق نظر آتے ہیں عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں
ایم کیوایم کے خلاف آج بھی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں آج ایک بار پھر ایم کیوایم سوگوار ہے
عبد الجبار کے سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء (گرفتاری) کیخلاف ان کے اہل خانہ اور ایم کیوایم نے سندھ ہائی کورٹ میں پیٹشن بھی دائر کی تھی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔ 15مارچ7 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کوبغیرنمبروالی گاڑیوں میں سوارسادہ لباس نامعلوم اہلکاروں کی جانب سے اغواء کرکے قتل کرنے کاسلسلہ آج بھی جاری ہے ،ایم کیوایم کے دودرجن سے زائدکارکنان لاپتہ ہیں جنہیں سرکاری اہلکاروں نے اغواء کرنے کے بعد غائب کردیاہے جبکہ رواں ماہ کے دوران 6کارکنان کوبے دردی سے شہید کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں سرکاری اہلکاروں نے جناح اسپتال سے ایم کیوایم لائنزایریا سیکٹر کے کارکن عبدالجبار کواغواء کیا تھا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں ایدھی سینٹرکے اہلکاروں نے لاوارث قرار دیکر دفنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دیوار سے لگانے کیلئے شہر میں جنگل کا قانون چلایا جارہا ہے، اب یہ سلسلہ بند ہوجانا چاہئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہاکہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے جواعلیٰ عدلیہ پریقین رکھتی ہے اوران کے فیصلوں کا انتظار کررہی ہے،ایم کیوایم نے کراچی میں امن کی خاطرہرطرح کی قربانی دی ہے اورآج بھی دے رہی ہے لیکن ایم کیوایم کے خلاف آج بھی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدواسع جلیل،احمدسلیم صدیقی،افتخاراکبررندھاوا،عبدالحسیب،عادل خان اوررشیدگوڈیل کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرشہیدعبدالجبارکے والد،بھائی اوردیگرسوگواراہل خانہ بھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آج ایک بارپھرایم کیوایم سوگوارہے ایم کیوایم کے کارکنان کوسادہ لباس نامعلوم سرکاری اہلکاربغیرنمبرپلیٹ والی گاڑیوں میں اغواء کررہے ہیں جس کے بعدگرفتارکارکنان کوبہیمانہ تشددکانشانہ بناکرقتل کردیاجاتاہے اوران کی لاشوں کوکہیں بھی پھینک دیاجاتا ہے ۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ گذشتہ ماہ جناح اسپتال سے سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے بغیرنمبرپلیٹ والی گاڑی میں ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹرکے کارکن عبدالجبارکواغواء کیاتھا اور انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ عبدالجبارکے سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء (گرفتاری)کے خلاف ان اہل خانہ اور ایم کیوایم نے سندھ ہائی کورٹ میں پیٹشن بھی دائرکی تھی اوراپنی فریاداعلیٰ عدالتوں اوراحکام بالاتک پہنچائی جبکہ سندھ ہائی کورٹ سے پیٹشن کاجواب آج ہی موصول ہوا۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں جنگل کاقانون ہے حکومت کیاکررہی ہے اوروہ ادارے جن کاکام جرائم کوروکناہے بے تعلق نظرآتے ہیں عوام خودکوغیرمحفوظ تصورکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ آپریشن ایم کیوایم کے مطالبے پرشروع کیا تھا تاکہ آئین وقانون پرعمل کرتے ہوئے شہرسے دہشت گرد،جرائم پیشہ عناصراوربھتہ مافیاکوگرفتارکرکے ختم کیاجاسکے لیکن اس کے برعکس پاکستان کے اداروں کوآئین وقانون سے بالاتر اختیار حاصل ہے کہ وہ دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصراوربھتہ مافیاکوچھوڑکرایم کیوایم کے معصوم کارکنان اورہمدردوں کو اٹھا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اورانہیں قتل کرکے ان لاشوں کوپھینک رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ جس طرح کاسلوک کیا جارہا ہے اس کو اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران ایم کیوایم کے چھ کارکنان کوبے دردی سے قتل کیاجاچکاہے جبکہ دودرجن سے زائدکارکنان آج تک لاپتہ ہیں جنہیں سرکاری اہلکاروں نے گرفتار کرکے غائب کردیاہے اوران کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایاجارہاہے۔بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہایم کیوایم کے ساتھ ہرسطح پرطرح سے ظلم وستم جارہی ہے اورتمام ترظلم وستم کے باوجودہم نے صبرکیاہواہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی عدلیہ پریقین رکھتی ہے اوران کے فیصلوں کا انتظار کررہی ہے ،وزیراعظم تک اپنی بات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کانوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ عبدالجبار شہید کے سوگوارلواحقین کی جانب سے شہیدعبدالجبارکی دوبارہ تدفین کی جائے گی۔

9/28/2024 8:26:34 PM