Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ بین المسلمین فورم کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی کی مولانااسددیوبندی سے ملاقات


متحدہ بین المسلمین فورم کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی کی مولانااسددیوبندی سے ملاقات
 Posted on: 3/15/2014
متحدہ بین المسلمین فورم کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی کی مولانااسددیوبندی سے ملاقات
کراچی۔۔۔ 15مارچ7 2014ء
متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی نے معروف عالم دین مولانااسددیوبندی سے ان کی رہائشگاہ جاکر ملاقات کی اورمولانااسددیوبندی کی رہائشگاہ پرڈکیتی کی واردات پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پرانہوں نے مولانااسددیوبندی سے اپنی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی اوردیگراہلخانہ کی خیریت دریافت کی اورمطالبہ کیاکہ ڈکیتی میں ملوث جرائم پیشہ عناصرکوفی الفورگرفتارکیاجائے اورعلمائے کرام سمیت کراچی کے شہریوں کوجاں ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔تنویرالحق تھانوی نے کہاکہ شہرکے حالات اس حدتک خراب ہوگئے ہیں کہ آج عالم دین کاگھربھی محفوظ نہیں،کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن جاری ہے اورچپے چپے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری تعیناتی کے باوجودجرائم کی وارداتیں عروج پرہیں،جرائم پیشہ عناصررینجرزپولیس کی موجودگی میں انتہائی اطمینان کے ساتھ اپنی کارروائیاں مکمل کررہے ہیں اورانہیں کوئی روکنے یاپکڑنے والانہیں۔اس موقع پرمولانااسددیوبندی نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پرمولاناتنویرالحق تھانوی کاشکریہ اداکیا۔

9/28/2024 8:26:57 PM