ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن محمود عالم کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 15مارچ7 2014ء
متحدہ قومی موو منٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121-Aکے کارکن محمود عالم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحو م کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین