Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 3/15/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے 
تھر پارکر کے قحط سالی سے متاثرہ گاؤں ٹاھو میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ لگایا گیا
طبی کیمپ میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اور بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں 
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اور انچارج عمر کوٹ زون پنجومل بھیل اور ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے طبی کیمپ کا دورہ کیا
طبی کیمپ پر تشویش ناک حالت میں آنے والے مریضوں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے مٹھی اسپتال بھی منتقل کیا گیا
تھر پارکر ۔۔۔15مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خد مت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر کے قحط سالی سے متاثرہ علاقے اسلام کوٹ کے گاؤں ٹاھو میں طبی کیمپ لگایا گیاجہاں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان نے مختلف امراض میں مبتلا سینکڑوں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں جبکہ طبی کیمپ پر تشویش ناک حالت میں آنے والے مریضوں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے مٹھی اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے قحط سالی کے باعث لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور بچوں میں پائے جانے والے مختلف امراض کے متعلق لوگوں کو آگہی بھی فراہم کی ۔طبی کیمپ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر قحط سالی سے متاثرہ عوام بالخصوص بچوں کو لاحق وبائی امراض کے سدباب کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں ۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اور انچارج عمر کوٹ زون پنجومل بھیل اور ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور قحط سالی سے متاثرہ عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ طبی کیمپ کے انعقاد کا گاؤں ٹاھو کے قحط سالی سے متاثرہ عوام نے خیر مقدم کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین دلی تشکر اظہار کرتے ہوئے انکی درازی عمر ، صحت و تند رستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں کیں ۔

9/28/2024 8:24:57 PM