Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولانا اسد دیوبندی کے گھرڈکیتی کی واردات کافوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین


مولانا اسد دیوبندی کے گھرڈکیتی کی واردات کافوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 3/15/2014
مولانا اسد دیوبندی کے گھرڈکیتی کی واردات کافوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
جرائم پیشہ عناصر کی مجرمانہ کارروائیوں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ عالم دین بھی محفوظ نہیں ہیں
حکومت سندھ کو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں
امید ہے کہ مقامی پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام مولانا اسد دیوبندی کے گھر پہنچ کر ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات معلوم کریں گے 
اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے فرانزک ٹیسٹ سمیت دیگر تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے
مولانا اسد دیوبندی کے گھرڈکیتی کی واردات پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار مذمت
لندن۔۔۔15، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اتحاد بین المسلمین فورم کے نائب صدر اور معروف عالم دین مولانا اسددیوبندی کے گھرپر ڈکیتی کی واردات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورپولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مولانا اسد دیوبندی کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات کافوری نوٹس لیاجائے اور واردات میں ملوث عناصر کو ہرقیمت پر گرفتارکیاجائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے سرگرم بزرگ عالم دین مولانا اسد دیوبندی کے گھر پر ڈکیتی کی واردات سے ثابت ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی مجرمانہ کارروائیوں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ عالم دین بھی محفوظ نہیں ہیں لہٰذا حکومت سندھ کو شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ جناب الطاف حسین نے گلستان جوہر اور اطراف کے مقامی پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے پرزوراپیل کی کہ وہ مولانا اسد دیوبندی کے گھر جاکر نہ صرف ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات معلوم کریں اوران سے اظہارہمدردی کریں بلکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کوئی بھی کسرباقی نہ رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ مقامی پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام مولانا اسد دیوبندی کے گھر پہنچ کر نہ صرف ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات معلوم کریں گے بلکہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے فرانزک ٹیسٹ سمیت دیگر تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے جن سے ڈاکوؤں کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے ۔

9/28/2024 8:19:27 PM