Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے ہمراہ ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے وفدکی احتجاج پربیٹھی نرسوں سے ملاقات


حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے ہمراہ ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے وفدکی احتجاج پربیٹھی نرسوں سے ملاقات
 Posted on: 3/14/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے ہمراہ ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے وفدکی احتجاج پربیٹھی نرسوں سے ملاقات
اپنے جائزمطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرناہرپاکستانی کاآئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے،طاہرہ آصف
نرسوں پربہیمانہ تشدداورانہیں ہراساں کرنے کانوٹس لیاجائے،طاہرہ آصف
لاہور۔۔۔14،مارچ2014ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج پربیٹھی ایڈہاک نرسوں سے ملاقات کی اورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفدنے نرسوں پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں ہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورتشددکانشانہ بننے والی تمام نرسوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ایم کیوایم کے وفد میں سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران عامر بلوچ ، اقبال قریشی کے علاوہ دیگرذمہ داران شامل تھے ۔اس موقع پرطاہرہ آصف نے اپنے جائزمطالبات کیلئے پرامن احتجاج ہرپاکستانی کاآئینی،قانونی اورجمہوری حق ہے جس سے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے پرامن احتجاج پرمجبور نرسوں پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد اور انہیں بلاجواز حراست میں لیکرہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ پولیس کی جانب سے پرامن نرسوں پربہیمانہ تشدداورانہیں حراست میں لینے کاواقعہ حکومت پنجاب کے دعوؤں کی نفی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ نرسوں کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیاجائے ، بلاجواز حراست میں لی جانے نرسوں کو رہا کیا جائے اورنرسوں پر تشدد اور لاٹھی چارج میں ملوث پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

9/28/2024 8:27:05 PM