Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نرسوں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ، رابطہ کمیٹی


نرسوں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/14/2014
نرسوں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ، رابطہ کمیٹی
مقدس پیشہ سے وابستہ نرسوں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناناخواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،رابطہ کمیٹی
نرسوں کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔14،مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والی نرسوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک مہذب اور مقدس پیشہ سے وابستہ نرسوں کو حقوق سے محروم رکھنا اور حقوق کی آواز بلند کرنے پر نرسوں کوپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور بہیمانہ تشدد کانشانہ بناناخواتین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر پنجاب محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نرسوں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ، تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اورنرسوں کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

9/28/2024 8:20:52 PM