Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی ایڈہاک خواتین نرسوں پر پولیس کے بلاوجہ لاٹھی چارج پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار مذمت


پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی ایڈہاک خواتین نرسوں پر پولیس کے بلاوجہ لاٹھی چارج پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/14/2014
پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی ایڈہاک خواتین نرسوں پر پولیس کے بلاوجہ لاٹھی چارج پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار مذمت 
خواتین نرسوں پر پولیس کا بہیمانہ تشدد اور انہیں حراست میں لینا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ طب کے معزز پیشے کی تذلیل اور توہین ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ایڈہاک نرسوں کے جائز مطالبات تسلیم اور زیر حراست لی گئیں خواتین نرسوں کو فی الفور رہاکیاجائے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں اورا نتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔14، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی ایڈہاک خواتین نرسوں پر پولیس کے بلاوجہ لاٹھی چارج کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو خواتین اور لیبر قوانین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے باہر خواتین نرسوں پر پولیس کا بہیمانہ تشدد اور انہیں حراست میں لینا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ طب کے معزز پیشے کی تذلیل اور توہین ہے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر پرامن احتجاج کرنے والی ایڈہاک خواتین نرسوں کے مسائل کو ٹھنڈے دل سے سناجائے ،ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ، حراست میں لی گئیں خواتین نرسوں کو فی الفور رہا کیاجائے اور لاٹھی چارج میں ملوث پولیس اور انتظامیہ کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 



9/28/2024 8:23:50 PM