Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں پرنس روڈ سائنس کالج کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت


کوئٹہ میں پرنس روڈ سائنس کالج کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 3/14/2014
کوئٹہ میں پرنس روڈ سائنس کالج کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی متقاضی ہیں ، الطاف حسین 
بم دھماکے میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔14، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں پرنس روڈ سائنس کالج کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی مجموعی صورتحال انتہائی نازک ہے ، دہشت گردوں نے آج صبح ہی پشاور کے بھٹہ تل بازار میں خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کی بد ترین کارروائی کی اور اس کے چند گھنٹوں بعد ہی بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکہ ملک بھر کے پرامن اور محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی متقاضی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے دہشت گردوں سے اب بھی مذاکرات کی پالیسی اپنائی جارہی ہے جس سے یہ بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مذاکرات کے عمل کو کتنا سنجیدہ لیاجارہا ہے ؟ ۔ انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں جناح روڈ سائنس کالج کے قریب بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور ملک میں انسداد دہشت گردی پالیسی فی الفور تشکیل دیکر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر عوام کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی جائے ۔ 

9/28/2024 8:20:19 PM