Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظفر گڑھ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا انصاف سے مایوس ہوکر خود کشی کرنا اور انتقال کرجاناکھلا قتل ہے ، حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا


مظفر گڑھ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا انصاف سے مایوس ہوکر خود کشی کرنا اور انتقال کرجاناکھلا قتل ہے ، حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا
 Posted on: 3/14/2014
مظفر گڑھ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا انصاف سے مایوس ہوکر خود کشی کرنا اور انتقال کرجاناکھلا قتل ہے ، حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا 
آمنہ نامی لڑکی کے ساتھ ہونے والادل خراش واقعہ درندہ صفت ملزمان کا قانون کی گرفت سے محفوظ رہنے کا شاخسانہ ہے 
درد ناک واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزمان اور دیگر ذمہ دار عناصر کو فی الفور گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے 
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کا مظفر گڑھ واقعہ پر شدید اظہار مذمت 
کراچی ۔۔۔14، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے مظفرگڑھ میں ا آمنہ نامی لڑکی کو جتماع زیادتی کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور لڑکی جانب سے انصاف نہ ملنے پر تھانے کے باہر خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے اور کئی گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرجانے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک لڑکی کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننا تو ظلم تھا ہی مگر اس لڑکی کی جانب سے انصاف سے مایوس ہوکر خود کشی کرنا کھلا قتل ہے اور اس قتل کے ذمہ دار عناصر وہ ہیں جو معصوم لڑکی کو انصاف سے محروم اور درندہ صفت ملزمان کو تحفظ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی سے زیادتی ، اس کی جانب سے خود سوزی کرنا اور پھر انتقال کرجانا انتہائی دل خراش اور درناک واقعہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں آج بھی بااثر افراد خواتین پر ظلم کررہے ہیں اور انہیں آبروریزی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور آمنہ نامی لڑکی کے ساتھ ہونے والادل خراش واقعہ بھی درندہ صفت ملزمان کی قانون کی گرفت سے محفوظ رہنے کا شاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے خود سوزی کے بعد لڑکی کے انتقال پر اس کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ معصوم لڑکی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور جان دینے والی لڑکی کو انصاف کے حصول میں حائل تمام رکاوٹیں کو دور فرمائے ۔ کشور زہرا نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مفظر گڑ ھ میں آمنہ نامی لڑکی سے زیادتی ، اس کی جانب سے خود سوزی کرنے اور پھر انتقال کرنے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث درندہ صفت ملزمان اور دیگر ذمہ دار عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور عبرتناک سزا دی جائے ۔

9/28/2024 8:25:33 PM