ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔13مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 05کے اسیر کارکن بابر حسین جعفری کے بڑے بھائی مقیم جعفری،ایم کیو ایم سکھر زون سیکٹر یونٹ 15-A کے زونل ممبر ذاکر بندھانی کے بڑے بھائی عبدالحکیم ،ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 106کے آفس سیکریٹری ڈاکٹر محمد نجم السلام خان کی والدہ کے محترمہ خدیجہ بیگم کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)