Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما م تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کیلئے امدادکاسلسلہ جاری ہے بدھ کے روزکے کے ایف کے تحت نگر پارکر اور مٹھی میں طبی و امدادی کیمپ لگائے گئے


ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما م تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کیلئے امدادکاسلسلہ جاری ہے  بدھ کے روزکے کے ایف کے تحت نگر پارکر اور مٹھی میں طبی و امدادی کیمپ لگائے گئے
 Posted on: 3/13/2014
ایم کیوایم کےفلاحی ادارےخدمت خلق فاؤنڈیشن کےزیراہتمام تھرمیں قحط سالی سےمتاثرہ عوام کیلئےامدادکاسلسلہ جاری ہے 
بدھ کےروزکے کے ایف کےتحت نگرپارکراورمٹھی میں طبی وامدادی کیمپ لگائےگئے 
طبی کیمپ پرمتاثرہ نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کوعلاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی کےساتھ لاکھوں روپےمالیت کا امدادی سامان تقسیم کیاگیا
رابطہ کمیٹی کےارکان ڈاکٹرصغیراحمد، شاکرعلی اورحق پرست ارکان اسمبلی نےطبی کیمپ کادورہ کیااورمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا
تھرمیں قحط سالی کے باعث اموات اور مختلف بیماریوں کاپھیلناالمیہ ہے، ڈاکٹر صغیراحمد ، شاکر علی
طبی کیمپ میں ماہرمعا لجین نے مختلف بیماریوں کے شکار بچوں اور خواتین کامعائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کیں
قحط متاثرین نے امداد اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر قائد تحریک الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انھیں انسان دوست ہستی قرار دیا
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹھی کے سول اسپتال اور کے کے ایف کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ، متاثرین کی عیادت کی اور پھل تقسیم کئے 
مٹھی ۔۔۔13، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کی امداد اور طبی سہولتوں کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں بدھ کے روز تھر پارکر کے علاقے مٹھی،نگر پارکر اور چھا چھرو میں بھی مزید امدادی و طبی کیمپس قائم کیے گئے جہاں قحط سالی سے متاثرہ سیکڑوں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، بچوں اوربچیوں میں طبّی سہولیات کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس پر مشتمل امدادی سامان اور راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔امدادی سامان میں آٹا ، چاول ، چینی ، گھی ، شکر ، خشک دودھ ، دالیں ،مصالحہ جات اور ادویات کے علاوہ روز مرہ استعمال میں آنے والی دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور شاکر علی ،حق پرست ارکان اسمبلی زبیر احمد ، ڈاکٹر ظفر کمالی اورپونجو مل بھیل نے متاثرہ نوجوانوں،بزرگوں اور خواتین میں تقسیم کیا جبکہ طبی کیمپ میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مختلف امراض کے ماہرمعالجین اورپیرامیڈیکل کے عملے نے تھرکے قحط سالی سے متاثرہ عوام کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اورانہیں بھاری مالیت کی ادویات مفت فراہم کیں۔قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹھی میں قائم طبی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اورمتاثرہ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائز ہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے معا لجین اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے کو سراہا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ تھر میں قحط سالی کے باعث اموات اور مختلف بیماریوں کا پھیلناالمیہ ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے متاثرہ عوام کے علاج و معالجہ اور امدادپہنچانے کے عمل میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹھی کے سول اسپتال کا دورہ کیا اور قحط سالی سے متاثرہ عوام کی عیادت کی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی اور متاثرین میں پھل اورپھول تقسم کئے ، اسپتال کے عملے کو متاثرین کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور ایم کیوایم میر پور خاص اور عمر کوٹ زون کے زونل انچارجز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دریں اثنا ء قحط سالی سے متاثرہ ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے تعلقہ نگر پارکر میں مختلف وبائی امراض کا شکارعوام کوطبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈ یشن کے تحت مفت طبّی امدادی کیمپ لگادیا گیا ہے۔ایمبولینس سروس اورجدیدطبّی آلات سے آراستہ کیمپ میں جلد،آنکھ ،ناک،کان اورپیٹ کے مختلف امراض کے ماہرمعالجین اور پیرا میڈیکل کے ارکان متاثرہ مریضوں کاطبّی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کررہے ہیں جبکہ انتہائی تشویشناک حالت میں آنے والے بچوں،خواتین اور دیگرمتاثرہ مریضوں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے فی الفور مٹھی اسپتال روانہ کیاجارہاہے ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تھرپارکرکے متاثرین نے قائد تحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں۔ دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی و عمر کوٹ زون کے انچارج پنجومل بھل،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ندیم سومرواور شیراز مسعود اور اندرون سندھ ایم کیو ایم کے مختلف زونز کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعدا دعوامی خدمت میں مصرو ف ہیں جبکہ ایم کیو ایم حیدر آباد کی میڈیکل ایڈ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے عوام کو طبی امداد فراہم کیں۔


9/28/2024 8:19:19 PM