Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشتگردوں سے مذاکرات کا فیصلہ ملک کو انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کی آگ میں مزید دکھیل دیگا ، جنید فہمی


دہشتگردوں سے مذاکرات کا فیصلہ ملک کو انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کی آگ میں مزید دکھیل دیگا ، جنید فہمی
 Posted on: 3/12/2014
دہشتگردوں سے مذاکرات کا فیصلہ ملک کو انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کی آگ میں مزید دکھیل دیگا ، جنید فہمی
جناب الطاف حسین دہشتگردوں کے خلاف پاکستانیوں کی واحد امید ہیں،سینٹرل آرگنائزر امریکہ جنید فہمی
ملک کا معاشی حب کراچی بھی طالبان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا ہے،محمد ارشد حسین
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر اور جوائنٹ آرگنائزر کی مختلف چیپٹرز کے دوروں کے موقع پر کارکنان و عوام سے گفتگو
عوام و کارکنان نے جناب الطاف حسین کو صوفیائے کرام کانفرنس کی فقید المثا ل کامیابی پر مبارک باد پیش کی اورکانفرنس کو امن و محبت کے پیغام کے فروغ میں اہم سنگ میل قرار دیا 
امریکا ۔۔۔ 12مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے پاکستان کے ساٹھ ہزار سے زائد معصوم شہریوں ، افواج پاکستان کے جوانوں اور رینجرز ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو قتل کئے جانے کے باوجود حکومت پاکستان کا دہشتگردوں سے مذاکرات کا فیصلہ ملک کو انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کی آگ میں ردکھیل دیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں قائم ایم کیو ایم کے انٹر نیشنل چیپڑرز کے دوروں کے موقع پرکارکنان و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان کے جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات کے فیصلے سے یہ تاثر ملتا ہے جیسے حکومت پاکستان دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور اب انھوں نے ریاست کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے کی ٹھا ن لی ہے جس سے پاکستانی عوام کی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنا ب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جوانتہا پسندوں اور ان کے حامیوں کے ناپاک ارادوں سے عوام کوپہلے سے ہی آگاہ کرتے آرہے ہیں اور ہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی عوام کی واحد امید ہیں ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ، نیو یارک ، واشنگٹن ڈی سی ، نیو جرسی ،ورجینیا سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف چیپٹرز کے انچارجز ،کارکنان اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ بعدازاں محمد ارشد حسین نے کارکنان وعوام سے کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا شہراور معاشی حب کراچی بھی طالبان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا ہے لیکن حکومت پاکستان دہشتگردوں کے خلاف ٹھو س اقدامات اُٹھانے سے قاصر نظر آتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کراچی کو بچانے کے لیے شہر میں طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان کی حمایتی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے خلاف فوری اور مثبت کا رروائی نا گزیر ہو چکی ہے ۔ اس موقع پرکارکنان و عوام نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کو گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے تحت پنجاب کے شہر لاہور میں منعقد کی جانے والی صوفیائے کرام کانفرنس کی فقید المثا ل کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ صوفیائے کرام کانفرنس ملک میں امن و محبت کے پیغام کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اس سے مذہبی جنونیت و انتہا ء پسندی کے خلاف جنگ میں مد د ملے گی ۔

9/28/2024 8:20:59 PM