Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما م تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کیلئے مٹھی میں طبی و امدادی کیمپ قائم کردیا گیا


ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما م تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کیلئے مٹھی میں طبی و امدادی کیمپ قائم کردیا گیا
 Posted on: 3/12/2014
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتما م تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کیلئے مٹھی میں طبی و امدادی کیمپ قائم کردیا گیا 
طبی کیمپ پر متاثرہ نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں اور لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا
رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد ، شاکر علی اور حق پرست ارکان اسمبلی نے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا
تھر میں قحط سالی کے باعث اموات اور مختلف بیماریوں میں پھیلنا قومی المیہ ہے، ڈاکٹر صغیر احمد ، شاکر علی 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹھی کے سول اسپتال کا بھی دورہ کیا ، متاثرین کی عیادت کی اور پھل تقسیم کئے 
مٹھی ۔۔۔12، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھر کے قحط سالی سے متاثرہ عوام کیلئے مٹھی میں طبی و امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے جہاں سینکڑوں متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں اور ان میں لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔امدادی سامان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد ، شاکر علی ، حق پرست ارکان اسمبلی زبیر احمد ، ڈاکٹر ظفر کمالی اور پونجو مل بھیل نے متاثرہ نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین میں تقسیم کیا جس میں غذائی اجناس آٹا ، چاول ، چینی ، گھی ، شکر ، خشک دودھ ، دالیں ،مصالحہ جات اور ادویات کے علاوہ روز مرہ استعمال میں آنے والی دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ طبی کیمپ میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں اور پیر میڈیکل اسٹاف کے عملے نے تھر کے متاثرہ عوام کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں۔اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور ایم کیوایم میر پور خاص اور عمر کوٹ زون کے زونل انچارجز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹھی میں قائم طبی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائز ہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عوام کو دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے کے جذبے کو سراہا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور شاکر علی نے کہاکہ تھر میں قحط سالی کے باعث اموات اور مختلف بیماریوں میں پھیلنا قومی المیہ ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے متاثرہ عوام کے علاج و معالجہ اور امدادی پہنچانے کے عمل میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹھی کے سول اسپتال کا دورہ کیا اور قحط سالی سے متاثرہ عوام کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے متاثرین میں پھل تقسم کئے ، اسپتال کے عملے کو متاثرین کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 



9/28/2024 8:23:49 PM