Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے معزز اراکین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر


جناب الطاف حسین کی تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے معزز اراکین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
 Posted on: 3/11/2014
جناب الطاف حسین کی تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے معزز اراکین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
قرا ردادمنظور کرنا چند جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ ذہنیت رکھنے والوں کا فیصلہ ہے ،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی مخالفت کاعمل بھی ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ میں اہم کر دار ادا کرے گا 
پنجاب کے غریب ہاری ، کسان اور محنت کش طبقہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کا حق پرستانہ فکر وفلسفہ تیزی سے ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں پھیل رہا ہے
انشاء اللہ بہت جلد ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں غریب ومتوسطہ طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی
لندن ۔۔11مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرار داد کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے معزز اراکین کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی مخالفت کاعمل بھی ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ میں اہم کر دار اد کرے گا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرا ردادمنظور کرنا چند جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ ذہنیت رکھنے والوں کا فیصلہ ہے جبکہ پنجاب کے غریب ہاری ، کسان اور محنت کش طبقہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کا حق پرستانہ فکر وفلسفہ تیزی سے ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں پھیل رہا ہے ۔عوام میں شعوری بیداری جنم لے رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں غریب ومتوسطہ طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ۔

9/28/2024 8:26:26 PM