Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کیلئے غذائی اجناس و ادویات پر مشتمل دوسری کھیپ کے دو ٹرک روانہ


تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کیلئے غذائی اجناس و ادویات پر مشتمل دوسری کھیپ کے دو ٹرک روانہ
 Posted on: 3/11/2014
تھر پارکر کے قحط متاثرین کی امداد کیلئے غذائی اجناس و ادویات پر مشتمل دوسری کھیپ کے دو ٹرک روانہ
تھر کے قحط زدہ افراد بھی ہمارے بھائی ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکی نگاہیں ہماری مدد کی منتظر ہیں، کنور نوید جمیل
ملک و بیرون ملک مقیم مخیر حضرات تھر پارکر کے قحط متاثرین کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات جمع کرائیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔11مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور خدمت خلق فاؤنڈیشن میں صحرائے تھرمیں قحط زدہ افراد کی امداد کے کیلئے قائم کردہ کیمپوں سے قحط سے متاثرہ خاندانوں کے لیے دو ٹرکوں پر مشتمل غذائی اجناس و دیگرروز مرہ استعمال کی اشیاء سمیت زندگی بچانی والی ادویات کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔ امدادی سامان میں آٹا، دالیں ، خشک دودھ،چینی ،بسکٹس کے علاوہ ملبوسات سمیت زندگی بچانے والی ادویات بالخصوص بچوں کی بیماریوں اور جلدی بیماریوں سے بچانے والی ادویات اور پینے کاصاف پانی بھی شامل ہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کہ رکن کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایات پر عمل پیرا ہے اور ایم کیوایم دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر بلا امتیازرنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔انھوں نے ملک و بیرون ملک مقیم مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ نائن زیرو اور کے کے ایف کے مرکزی دفتر میں تھر پارکر کے قحط متاثرین کی مدد کے لیے قائم امدادی کیمپوں میں زیاہ دہ سے زیادہ غذائی اجناس ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر ضروری سامان جمع کرائیں۔ تھرکے قحط زدہ افراد بھی ہمارے بھائی ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکی نگاہیں ہماری مدد کی منتظرہیں۔ 

9/28/2024 8:22:02 PM