Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرتھر پارکر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد


قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرتھر پارکر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
 Posted on: 3/10/2014
قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرتھر پارکر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں
میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر متاثرین کا قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار تشکر اور ڈھیروں دعائیں 
کرا چی ۔۔۔ 10مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین کی ہدایت پرگزشتہ روز قحط سالی سے متاثرہ ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے تعلقہ نگر پارکر میں مختلف وبائی امراض کا شکارعوام کوطبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈ یشن کے تحت مفت طبّی امدادی کیمپ لگادیا گیاہے۔ایمبولینس سروس اورجدیدطبّی آلات سے آراستہ کیمپ میں جلد، آنکھ ، ناک ،کان اورپیٹ کے مختلف امراض کے ماہرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان متاثرہ مریضوں کاطبّی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کررہے ہیں جبکہ انتہائی تشویشناک حالت میں آنے والے بچوں اور دیگرمتاثرہ مریضوں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سرو س کے ذریعے فی الفور مٹھی اسپتال روانہ کیاجارہاہے ۔ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تھرپارکرکے متاثرین نے قائد تحریک الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے لیے ڈھیروں ساری دعائیں دی۔ دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی و عمر کوٹ زون کے انچارج پنجومل بھل،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ندیم سومرو اور شیراز مسعود اور اندرون سندھ ایم کیو ایم کے مختلف زونز کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعدا دعوامی خدمت میں مصرو ف ہیں جبکہ ایم کیو ایم حیدر آباد کی میڈیکل ایڈ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے عوام کو طبی امداد فراہم کیں۔ 

9/28/2024 8:19:14 PM