Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین صحیح معنوں میں بزرگان دین اورصوفیاکرام کے پیغام امن وآشتی، پیار ومحبت اور بھائی چارے کےفروغ کو عام کرنے پر عمل پیر ا ہیں، ٹیلی فون اور فیکس پر موصول ہونے والوں کے تاثرات


جناب الطا ف حسین صحیح معنوں میں بزرگان دین اورصوفیاکرام کے پیغام امن وآشتی، پیار ومحبت اور بھائی چارے کےفروغ کو عام کرنے پر عمل پیر ا ہیں، ٹیلی فون اور فیکس پر موصول ہونے والوں کے تاثرات
 Posted on: 3/10/2014
جناب الطا ف حسین صحیح معنوں میں بزرگان دین اورصوفیاکرام کے پیغام امن وآشتی، پیار ومحبت اور بھائی چارے کےفروغ کو عام کرنے پر عمل پیر ا ہیں، ٹیلی فون اور فیکس پر موصول ہونے والوں کے تاثرات 
ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی سلامتی ،بقاء وترقی وخوشحالی اور ملک کو دیگر ترقیافتہ ممالک کی صف میں اگر کوئی شامل کر سکتا ہے تو وہ صرف جناب الطاف حسین ہیں 
صوفیاکرام کانفرنس کا انعقاد کر کے ایم کیوایم نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں اور ملک بھر کے عوام کے دلوں کو فتح کر لیاہے
ایم کیوایم نے صوفیا ء کرام کانفرنس کا انعقاد کر کے وہ کام کیا ہے جو مذہبی جماعتوں او رمختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو کرنا چاہئے تھا
ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جو ملک کے غریب متوسطہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے حقوق سے محروم ومحکوم لوگوں کے حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے
پاکستان کے قیام کو آج 67برس ہونے کو آرہے ہیں مگر یہاں کے عوام جاگیر دارانہ وڈیر انہ نظام میں جکڑے ہوئے ہیں
ٹیلیفون، فیکس ،ای میل،خطوط،اور SMSکے ذریعے تہنیتی پیغامات
لندن ۔۔10مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں کامیاب صوفیا ء کرام کانفرنس کے انعقاد کوزبردست انداز میں سراہا یا جارہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان سمیت دینا بھر سے انٹر نیشنل سیکریڑیٹ لندن اور نائن زیرو عزیز آباد اور ایم کیوایم پنجاب ہاؤ س میں ٹیلیفون، فیکس ،ای میل،خطوط،اور SMSکے ذریعے بڑی تعداد میں مبارکباد اور تہینیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں، پیغامات ارسال کرنے والوں میں وکلاء،ڈاکٹر ز، دانشور،شعراکرام ،مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں ۔ پیغامات میں کہا گیا ہے کے ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین صیح معنوں میں بزرگان دین اورصوفیاکرام کے پیغام امن وآشتی، پیار ومحبت اور بھائی چارے کے فروغ کو عام کرنے پر عمل پیر ا ہیں پنجاب خصوصاً لاہور میں صوفیاکرام کانفرنس کا انعقاد کر کے ایم کیوایم نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں اور ملک بھر کے عوام کے دلوں کو فتح کر لیا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جو ملک کے غریب متوسطہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے حقوق سے محروم ومحکوم لوگوں کے حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوا م صرف الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ، پاکستان کے قیام کو آج 67برس ہونے کو آرہے ہیں مگر یہاں کے عوام جاگیر دارانہ وڈیر انہ نظام میں جکڑے ہوئے ہیں اور ملک پر دوفیصد استحصالی طبقہ کا مکمل قبضہ ہے جو یہاں کے عوام کو مختلف پروپیگنڈوں کے زریعے اپنے مضموم مقاصد کے کیلئے جھوٹے دعوؤں او روعدوں کے ذریعے استعمال تو کرتے ہیں مگر ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات نہیں کرتے ہیں جس کے سبب غریب متوسط طبقہ کے لوگ غریب سے غریب ہورہے ہیں اور ان میں احساس محرومی شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جو ظالم وجابر وں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے او ر ظلم کی چکی میں پسے ہوئے غریب عوام کو دو فیصدمرعات یافتہ طبقہ کے استحصالی ٹولہ سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلا نے کیلئے ہر فور م پر نہ صرف آوز بلند کرتی ہے بلکہ عملی جدوجہد بھی کررہی ہے ، ایم کیوایم نے لاہور میں صوفیا ء کرام کانفرنس کا انعقاد کر کے وہ کام کیا ہے جو مذہبی جماعتوں او رمختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو کرنا چاہئے تھا ایم کیوایم کایہ عمل پنجاب میں انقلاب کی دستگ ہے اور صوفیا کانفرنس باشعور عوام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ پیغامات میں مذید کہا گیا ہے کہ اگرملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی سلامتی ،بقاء وترقی اور خوشحالی اور ملک کو دیگر ترقیافتہ ممالک کی صف میں اگر کوئی شامل کر سکتا ہے تو ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین ہیں ۔ پیغامات میں ایم کیوایم کی کامیابی اور جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے دعائیں بھی کی گئی ہیں ۔ 



12/21/2024 8:01:59 PM