خضدارمیں انجمن تاجران خضدارکے ضلعی صدراوربی این پی مینگل گروپ کے رہنماء عطااللہ محمدزئی کے رشتہ دارسمیت قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
عطااللہ محمدزئی کارشتہ دارسمیت بہیمانہ قتل بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورعطااللہ محمدزئی کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی
کراچی۔ ۔۔9مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے علاقے خضدارمیں انجمن تاجران خضدارکے ضلعی صدراوربی این پی مینگل (گروپ)کے رہنماء عطااللہ محمدزئی کورشتہ دارسمیت مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کاحصہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عطااللہ محمدزئی کے سوگوارلواحقین اورخضدارکی تاجربرادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے مطالبہ کیاہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورعطااللہ محمدزئی کے رشتہ دارسمیت بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اوردوہرے قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔