ایم کیوایم سینیٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان بھر میں امن ومحبت اور اعتدال پسندی کو فروغ ملے گا۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اور تمام قومیتوں کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ملک وقوم کی عظیم خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔
|