Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9 مارچ کو لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’صوفیائے کرام کانفرنس ‘‘سے جناب الطاف حسین فکرا نگیز خطاب جبکہ ممتاز علمائے کرام و مشائخ عظام، ذاکرین صوفیائے کرام اور اولیائے کرام ؒ کی تعلیمات اور تبلیغ پر روشنی ڈالیں گے


ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9 مارچ کو لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’صوفیائے کرام کانفرنس ‘‘سے جناب الطاف حسین فکرا نگیز خطاب جبکہ ممتاز علمائے کرام و مشائخ عظام، ذاکرین صوفیائے کرام اور اولیائے کرام ؒ کی تعلیمات اور تبلیغ پر روشنی ڈالیں گے
 Posted on: 3/8/2014 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9 مارچ کو لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’صوفیائے کرام کانفرنس ‘‘سے جناب الطاف حسین فکرا نگیز خطاب جبکہ ممتاز علمائے کرام و مشائخ عظام، ذاکرین صوفیائے کرام اور اولیائے کرام ؒ کی تعلیمات اور تبلیغ پر روشنی ڈالیں گے 
کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی نعت خواں، قوال حضرات، درگاہوں کے سجادہ و گدی نشین شرکت کریں گے
پنجاب کے مختلف اضلاع سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کیلئے بسوں پر مشتمل قافلے بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے
لاہور سمیت پنجاب بھر میں صوفیائے کرام کانفرنس کے حوالے سے زبردست جوش و خروش
ڈونگی گراؤنڈ وحدت کالونی لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، پنڈال و اطراف کے علاقے کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
ڈونگی گراؤنڈ بعقہ نور بنا ہوا ہے اور تمام علاقہ جگممگا رہا ہے، پنڈال میں اسلامی فن تعمیر سے مزین اسٹیج تیار کیا جارہا ہے 
ڈونگی گراؤنڈ میں صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی اپنی فیملیوں کے ہمراہ آمد کا سلسلہ جاری ہے
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اراکین قومی اسمبلی اور پنجاب کمیٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ ڈونگی گراؤنڈ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا
صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات میں مصروف کارکنان سے رابطہ کمیٹی اراکین کی ملاقات، قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا
لاہور۔۔۔8، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں 9مارچ اتوار کو ہونیوالی عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کریں گے جبکہ ممتاز علماء کرام و مشائخ عظام ، ذاکرین صوفیائے کرام اور اولیائے کرام ؒ کی تعلیمات اور تبلیغ پر روشنی ڈالیں گے اور دین اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کریں گے۔صوفیائے کرام کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی نعت خواں ، قوال حضرات ، درگاہوں کے سجادہ و گدی نشین بھی شرکت کریں گے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں صوفیائے کرام کانفرنس کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کیلئے بسوں پر مشتمل قافلے بھی شریک ہوں گے ۔ ڈونگی گراؤنڈ وحد ت کالونی لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، پنڈال اور اطراف کے علاقے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جس کے باعث ڈونگی گراؤنڈ بعقہ نور بنا ہوا ہے اور تمام علاقہ جگممگا رہا ہے ۔ پنڈال میں اسلامی فن تعمیر سے مزین اسٹیج تیار کیاجارہا ہے جو ڈونگی گراؤنڈ کے سامنے وحدت کالونی روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں میں موجود اور پیدل چلنے والے خواتین ، بزرگوں ، نواجوں، بچوں ور ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ ڈونگی گراؤنڈ میں بھی صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی اپنی فیملیوں کے ہمراہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں لاہورکے مختلف علاقوں میں بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ ایم کیوایم کے پرچم لہراتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ ہفتہ کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ، توصیف خانزادہ ، سیف یار خان ، اسلم آفریدی اور عادل خان نے ڈونگی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور ایم کیوایم پنجاب کمیٹی کے ذمہ دارا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پنڈال اور اسٹیج کی تیاریوں میں مصروف کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

12/21/2024 8:05:32 PM