Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی ہدایت پر تھرپارکر کے قحط سے متاثرہ عوام میں غذائی اجناس کی تقسیم


الطاف حسین کی ہدایت پر تھرپارکر کے قحط سے متاثرہ عوام میں غذائی اجناس کی تقسیم
 Posted on: 3/8/2014 1
الطاف حسین کی ہدایت پر تھرپارکر کے قحط سے متاثرہ عوام میں غذائی اجناس کی تقسیم
بروقت امداد پر تھر کے متاثرہ عوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعائیں کیں
خشک اجناس، منرل واٹر اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل امدادی سامان جمعہ کی شب خدمت خلق فاؤنڈیشن سے روانہ ہوا تھا
منتخب حق پرست نمائندوں نے متاثرین میں تقسیم کیا
کراچی:۔۔۔8؍مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرتھرپارکرمیں قحط سے متاثرہ عوام کی امدادکیلئے جمعہ کی شب خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ سے روانہ ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس پرمشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ تھرپارکرکے شہرمٹھی پہنچ گئی جہاں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی،پونجومل ایڈووکیٹ،ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان نے امدادی سامان تھرپارکرمیں قحط سے متاثرہ عوام میں تقسیم کیا۔اس موقع پرقحط سے متاثرہ عوام جن میں خواتین، بزرگ، نوجوانوں کے علاوہ معصوم بچوں اوربچیوں کی بڑی تعدادشامل تھی حق پرست نمائندوں اورعمرکوٹ زونل کمیٹی کے اراکین اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران سے امدادی سامان وصول کیااورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے بروقت امداد پہنچانے پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔امدادی سامان میں آٹا ، چاول ،دالیں،بیسن،چائے کی پتی،شکر،نمک،خشک دودھ،مصالحہ جات،گھی،تیل اورروزمرہ استعمال کی اشیاء کے علاوہ منرل واٹراورجان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے تھرپارکرمیں قحط سے متاثرہ عوام کی بروقت امدادکیلئے ہنگامی بنیادوں پررابطہ کمیٹی کے ارکان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کوہدایات جاری کیں تھیں جس کے بعد امدادی سامان کی پہلی کھیپ دوٹرک فوری طورپرروانہ کردی گئی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی طرف تھرکے متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورجلد مزید سامان بھی روانہ کیا جائیگا۔

9/28/2024 8:27:11 PM