Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9، مارچ اتوار کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس منعقد ہوگی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9، مارچ اتوار کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس منعقد ہوگی
 Posted on: 3/7/2014 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9، مارچ اتوار کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس منعقد ہوگی
صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کا سلسلہ تیز کردیا گیا، بینرز آویزاں اور پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں
راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، درگاہوں کے سجادہ اور گدی نشینوں، نعت خواں حضرات اور قوالوں سے بڑے پیمانے پر رابطے کئے جارہے ہیں 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈونگی گراؤنڈ لاہور کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور ۔۔۔7، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9مارچ بروز اتوار کو لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، درگاہوں کے سجادہ نشین اور گدی نشین ، ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات اور، قوال شرکت کریں گے اور صوفی ازم کی تعلیمات اور پیغام پر روشنی ڈالیں گے ۔صوفیائے کرام کانفرنس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین بھی لندن سے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ صوفیائے کرام کانفرنس کے حوالے سے پنجاب بھر میں حق پرست کارکنان و عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ اس عظیم الشان کانفرنس کا مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا دکی جانب سے زبردست خیر مقدم کیاجارہا ہے اور اس میں ان کی دلچسپی بھی قابل دید ہے ۔ ۔پنجاب بھر کے اضلاع راولپنڈی ، فیصل آباد ، ملتان ، گجرانوالہ ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، وہاڑی ، پاکپتن ، میانوالی ، ساہیوال سمیت دیگر اضلاع اور شہروں میں صوفیائے کرام کانفرنس کے حوالے سے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور گدی نشینوں ، ، نعت خواں حضرات اور قوالوں سے بڑے پیمانے پررابطے کئے جارہے ہیں جس کے ذریعے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پنجاب بھر کے عوام کو صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔ صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ میں تیاریوں اور انتظامات کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ایم کیوایم پنجاب کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں، شاہراہوں اور چورنگی پر صوفیائے کرام کانفرنس کے بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے پمفلٹ کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ،رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین سیف یار خان ، توصیف خانزادہ ، رشید گوڈیل ، احمد سلیم صدیقی ،وسیم اختر نے حق پرست اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی عبد الوسیم، ریحان ہاشمی ، خواجہ سہیل منصور اور سلیم بندھانی کے ہمراہ ڈونگی گراؤنڈ کا دورہ کیا اور صوفیائے کرام کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈونگی گراؤنڈ میں تیاریوں میں مصروف کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اس موقع پر ڈونگی گراؤنڈ میں اسٹیج کی جگہ کا تعین کیا اور دیگر ضروری انتظامات کیلئے ذمہ داران کو ہدایت دیں ۔ 
























12/3/2024 9:19:14 AM