ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔6مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے ممبر سید رضوان احمد کے والد سید نبی احمد آزاد ، ایم کیو ایم مرکزی الیکشن سیل کے رکن سلیم دربار کی صاحبزادی راحمہ سلیم کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔(آمین)