Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی لاہور میں مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ، سجاد ہ نشین اوچ شریف ، پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران ، درگاہ سہون شریف و بری امام کے گدی نشینوں ، تنظیم الاخواں کے سربراہ اور دیگر سے ملاقاتیں


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی لاہور میں مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ، سجاد ہ نشین اوچ شریف ، پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران ، درگاہ سہون شریف و بری امام کے گدی نشینوں ، تنظیم الاخواں کے سربراہ اور دیگر سے ملاقاتیں
 Posted on: 3/6/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی لاہور میں مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ، سجاد ہ نشین اوچ شریف ، پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران ، درگاہ سہون شریف و بری امام کے گدی نشینوں ، تنظیم الاخواں کے سربراہ اور دیگر سے ملاقاتیں 
عبد الحسیب نے ملاقاتوں میں صوفیائے کرام کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی اوراس میں شرکت کی دعوت دی 
حق پرست ارکان قومی اسمبلی سفیان یوسف اور ریحان ہاشمی کے مختلف سفارتکاروں اور تاجربرادی سے رابطے اور صوفیا ئے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت 
علمائے کرام ، سجادہ و گدی نشینوں ، مذہبی جماعتوں کے سربراہ ، سفارتکاروں اورتاجر برادری کے عہدیداران کی جانب سے صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم اور مریدوں اور احباب کے ہمراہ بھر پور شرکت کی یقین دہانی 
لاہور ۔۔۔6، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے گزشتہ روز لاہور میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر سید محمد معصوم حسین شاہ نقوی ، سجادہ نشین اوچ شریف اور چیئرمین تحریک مشائخ پاکستان مخدوم سید نفیس الحسن بخاری ، پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کے خرم نواز گنڈا پور ، درگاہ سہیون شریف کے گدی نشین پیر مراد علی شاہ ، تنظیم الاخوان کے سربراہ میر محمد اکرم اعوان ، درگاہ گولڑہ شریف حضرت مہر علی شاہ صاحب کے معین الحق گیلانی اور درگاہ بری امام سرکار کے گد ی نشین راجا سرفراز کے نمائندے محمد سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 9، مارچ بروز اتوار کو ایم کیوایم کے زیرا ہتمام ہونے والی لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤند میں ہونے والی عظیم الشان ’’صوفیانہ کانفرنس ‘‘ شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین اور تبشیر الحق تھانوی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقاتوں میں علمائے کرام و مشائخ عظام ، سجاد نشین اور گدی نشین حضرات نے صوفیائے کرام کی شان میں کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور اس اپنے مریدوں اور دیگر احباب کے ہمراہ اپنی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے لاہور میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور تاجر انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کرکے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ور سابق حق پرست صوبائی وزیر سندھ شبیر قائمخانی نے لاہور میں مختلف سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد اور تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اسی طرح حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے لاہور کی بلال مارکیٹ بلال گنج میں انجمن تحفظ حقوق تاجران کے صدر پرویز منظور بیگ اورصدر پلازہ میں آل پاکستان انجمن تاجران کے سینٹرل جنرل سیکریٹری نعیم میر سے ملاقات کیں اور تاجربرادری کے ہمراہ صوفیائے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور قاتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔ 



12/21/2024 7:48:08 PM