Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صحرائے تھرمیں خشک سالی سے غذائی قلت اوروبائی امراض پھیلنے سے اموات میں ہوشرباء اضافے پررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش


صحرائے تھرمیں خشک سالی سے غذائی قلت اوروبائی امراض پھیلنے سے اموات میں ہوشرباء اضافے پررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
 Posted on: 3/6/2014 1
صحرائے تھرمیں خشک سالی سے غذائی قلت اوروبائی امراض پھیلنے سے اموات میں ہوشرباء اضافے پررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
صحرائے تھرمیں خشک سالی کے باعث غذائی قلت اوروبائی بیماریوں پرقابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں،رابطہ کمیٹی
تھرمیں زیرزمین پانی کی سطح گرجانے سے خشک سالی نے سنگین صورتحال اختیارکرلی ہے 
حکومت کی جانب سے صحرائے تھرمیں قیمتی جانوں کے بچاؤاوروبائی بیماریوں پرقابوپانے کیلئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے
تھرمیں غذائی قلت پرقابوپانے اوروبائی امراض کاشکاربچوں کی جانیں بچانے کیلئے ہنگامی صورتحال نافذ کی جائے،رابطہ کمیٹی کاحکومت سے مطالبہ
کراچی:۔۔۔14فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صحرائے تھرمیں خشک سالی کے باعث غذائی قلت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورصحرائے تھرمیں وبائی امراض پھیلنے سے معصوم بچوں کی ہلاکت پردلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ صحرائے تھرمیں خشک سالی کے باعث غذائی قلت اوروبائی بیماریوں پرقابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے صحرائے تھرمیں زیرزمین پانی کی سطح گرجانے سے خشک سالی نے سنگین صورتحال اختیارکرلی ہے جس کے باعث صحرائے تھرکے عوام کونہ صرف غذائی قلت کا سامناہے بلکہ وبائی امراض پھیلنے سے تھرمیں اموات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے اورلوگ بیراجی علاقوں کی جانب نقل مکانی پرمجبورہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی صحرائے تھرمیں وبائی امراض پھیلنے کی وجہ سے سینکڑوں مور،ہرن،بھیڑیں اوراونٹ ہلاک ہوچکے ہیں اوروبائی بیماریوں نے معصوم بچوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صحرائے تھر کی صورتحال سنگین صورت اختیارکرچکی ہے اور اموات میں اضافہ ہورہاہے جبکہ حکومت بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے اوراس کی جانب سے صحرائے تھرمیں قیمتی جانوں کے ضیائع اوروبائی بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونیوالے معصوم بچوں کے والدین اوردیگرسوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ تھرمیں غذائی قلت پرقابوپانے اوروبائی امراض کاشکاربچوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے ہنگامی صورتحال نافذ کی جائے ۔

9/28/2024 8:25:50 PM