Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل کاوزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نام پانچ نکاتی خط


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل کاوزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نام پانچ نکاتی خط
 Posted on: 3/5/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل کاوزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نام پانچ نکاتی خط
خطہ میں نسرین جلیل نے وزیراعظم کی توجہ وزیرستان سے ملک کے دوسروں صوبوں میں نکل مکانی 
کرنیوالے خاندانوں کی طرف دلائی اوران کی آبادکاری کے حوالے سے تجاویزپیش کیں 
کراچی:۔۔۔5، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے نام پانچ نکات پرمشتمل ایک خط لکھاہے جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی توجہ شمالی وزیرستان سے ملک کے دوسروں صوبوں میں نقل مکانی کرنیوالے افرادکی طرف دلائی ہے اورکہاہے کہ پاک افواج کی جوابی کارروائیوں کی وجہ سے وزیرستان سے بڑی تعدادمیں لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کرکے ملک کے دوسرے صوبوں میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نقل مکانی کرنیوالے خاندانوں کی عارضی آباد کاری کی ذمہ داری حکومت پرعائدہوتی ہے تاہم یہ لمحہ فکریہ ہے کہ حکومت کے پاس نقل مکانی کرنے والے ان افرادکیلئے کوئی واضح پالیسی یاحکمت عملی موجودنہیں۔نسرین جلیل نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوتجاویزپیش کیں کہ نقل مکانی کرنیوالے تمام افراداورخاندانوں کی دوسرے شہروں میں منتقلی سے پہلے رجسٹریشن کرائی جائے تاکہ ان کوشناخت کیاجاسکے اورایسے تمام خاندانوں کوان کے آبائی علاقوں کے قریب ہی بسایاجائے۔تمام نقل مکانی کرنے والے افراداورخاندانوں کے بچوں کوتعلیم کی سہولیات دی جائیں اورانہیں مہلک بیماریوں مثلاً پولیو،ہیپاٹائٹس سی وغیرہ سے بچاؤکے ٹیکے بروقت لگائیں جائیں اوران کاباقاعدہ ریکارڈمرتب کیاجائے۔نسرین جلیل نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں کہاکہ اپنے آبائی علاقوں اور گھروں کو چھوڑنا انتہائی اذیت ناک عمل ہے لہٰذااس صورتحال میں تمام نقل مکانی کرنیوالے افراداورخاندانوں کی امدادکی جائے اوراس مسئلے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب حکمتِ عملی اختیارکی جائے۔

9/28/2024 8:25:21 PM