Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام پر ایم کیو ایم کینیڈا کا شدید احتجاج


متحدہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام پر ایم کیو ایم کینیڈا کا شدید احتجاج
 Posted on: 3/5/2014 1
متحدہ کے بے گناہ کارکنان کے قتل عام پر ایم کیو ایم کینیڈا کا شدید احتجاج 
متحدہ کے بے گناہ کار کنان کے سفاک قاتلوں کوفی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ‘ آصف قاضی
کینیڈا۔۔ 5؍ مارچ 2014ء 
ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزرآصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن، اراکین سینٹرل آرگنائزر نگ کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران چیپٹرز انچارجز و کارکنان نے پاکستان کے شہر کراچی میں صرف چند دنوں میں متحدہ کے 12کارکنان اور معصوم وبے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کے کارکنان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر قانون نافذکرنے والوں کی خاموشی اور بے بسی لمحہ فکریہ ہے۔ ایم کیو ایم کینیڈا اپنے تحریکی ساتھیوں کے قتل عام پر صدر پاکستان ‘وزیر اعظم‘ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ درندہ صفت سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔مزید برآں ایم کیو ایم کینیڈ ا متحدہ کے سینئیر کارکنان نائن زیرو کے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج اور امریکہ و کینیڈا کے سر گرم کارکن مشتاق احمد شاہ اور ناظم آباد سیکٹر کے کارکن حامد کے قتل کی بھی شدید الفاظوں میں مذمت کی ۔دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کینیڈا تمام شہداء حق کے بلند دراجات اور مغفرت کے لئے دُعا گو ہے۔سینٹرل آرگنائزرآصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور متحدہ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بچانے اور دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے اپنا مثالی کردار ادا کر رہی ہے اور ا س ہی جرم کی پاداشت میں متحدہ کے کارکنان کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔

9/28/2024 8:21:29 PM