Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر الطاف حسین کی تمام کھلاڑیوں اور قوم کو مبارکباد


ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر الطاف حسین کی تمام کھلاڑیوں اور قوم کو مبارکباد
 Posted on: 3/4/2014 1
ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر الطاف حسین کی تمام کھلاڑیوں اور قوم کو مبارکباد
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جس طرح ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب اس کے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی سے کیا، ایسی مثالیں کرکٹ کی تاریخ میں شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہیں
تاریخی کامیابی میں جمہوریت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور معتدل مزاجی پر یقین رکھنے والے سول و فوجی افسران کیلئے درس پوشیدہ ہے
اگر وہ سب متحد ہوجائیں تو تمام تر حالات کے باوجود دہشت گردی کے عفریت کو بھی اسی طرح شکست دے سکتے ہیں
لندن۔۔۔4، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی اورفائنل میں پہنچنے پر پوری قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹیم ورک کامظاہرہ کرکے جس طرح بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب ، بنگلہ دیش ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی سے کیا ایسی مثالیں کرکٹ کی تاریخ میں شاذ ونادر ہی پائی جاتی ہیں۔ اس شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی اورٹیم مینجمنٹ بھرپور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اس میں جمہوریت ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمعتدل مزاجی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانی خواہ وہ ہاری ، کسان، مزدورہوں یا اعلیٰ عہدوں پر فائز سول وفوجی افسران ۔ ان کیلئے یہ درس بھی پوشیدہ ہے کہ اگر وہ سب متحد ہوجائیں تو تمام ترناموافق حالات کے باوجود انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے اس عفریت کوبھی اسی طرح شکست دے سکتے ہیں جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں، حکومت، قوم اور قومی سلامتی کے اداروں سے کہتا ہوں کہ وہ انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن سمیت قوم کو درپیش تمام چیلنجز کا بھی اس جذبہ اور ہمت سے سامنا کریں جس کا مظاہرہ آج پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ، انتہاپسندوں، بم دھماکے کرنے ، خودکش حملے کرنے ، معصوم افراد کوشہید وزخمی کرنے والوں سے بھی پوری قوم کو مسلح افواج کے ساتھ مل کرمردانہ وارمقابلہ کرنے اور انتہاء پسند دہشت گردوں کو شکست فاش دینے کی ہمت عطا کرے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مدد فرمائے ۔(آمین ثمہ آمین)

9/28/2024 6:22:15 PM