Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور نائن زیرو کے شعبہ فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج مشتاق احمد کے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور نائن زیرو کے شعبہ فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج مشتاق احمد کے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 3/4/2014 1
ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور نائن زیرو کے شعبہ فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج مشتاق احمد کے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت
مشتاق شاہ کا شمار ایم کیوایم کے سینیئر کارکنوں میں ہوتا تھا وہ فیڈرل بی ایر یا کے سیکٹر انچار ج بھی رہ چکے تھے
پاکستان کو بچانے، اسے دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کی جدوجہد کی پاداش میں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے
ایسا لگتاہے تربیت یافتہ قاتلوں کے گروہ کو ایم کیوایم کے سینئر کارکنوں کی چن چن کر ٹھکانے لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے
گزشتہ 10دنوں کے دوران ایم کیوایم کے 12کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن اب تک کسی بھی شہید کارکن کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے
اپنے کارکنوں کے مسلسل قتل کے باوجود ہم مسلسل صبر کر رہے ہیں لیکن صبر کی بھی حد ہوتی ہے،الطاف حسین
مشتاق شاہ شہید کے سفاک قاتلوں کی فی الفور گرفتار کر کے قرا ر واقعی سز ا دی جائے
کارکنان اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور صبر و برادشت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ الطاف حسین
مجھ سمیت تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔مشتاق احمد شہید کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہارتعزیت
لندن ۔۔4مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور نائن زیر و کے شعبہ فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچار ج مشتاق احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ مشتاق احمد شہید کاشمار ایم کیوایم کے سینئرکارکنوں میں ہوتا تھا وہ فیڈرل بی ایر یا کے سیکٹر انچار ج بھی تھے ۔ ریاستی آپر یشن کے دوران امریکہ میں قیام کے دوران وہاں بھی تحریک کا کام کر تے رہے اور آج کل نائن زیر و کے شعبہ فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مشتاق شاہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سمن آباد فیڈرل بی ایریا میں اپنے گھر سے نائن زیرو جانے کیلئے نکلے اور راستے میں واقع ایک پان کی دکان پر رکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے او ر ایسا واضح طو ر پر محسوس ہوتا ہے کہ تربیت یافتہ قاتلوں کے ایک بااثر گر وہ کو ایم کیوایم کے سینئر ترین کارکنوں کی چن چن کر ٹھکانے لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے لیکن حیر ت اور دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ قاتل اپنی کارروائیاں کر کے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کو بچانے ، اسے دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کی جدوجہد کی پاداش میں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے ۔گذشتہ 10دنوں کے دوران ایم کیوایم کے 12کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن اب تک کسی بھی شہید کارکن کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے حکومت ،پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے واے دیگر اداروں سے کہا کہ اپنے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ کئے جانے والے قتل کے باوجود ہم مسلسل صبر کر رہے ہیں اور کارکنوں کو بھی صبر کی تلقین کر رہے ہیں لیکن صبر کی بھی حد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وانتظامیہ اور پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا اور وہ مقتولین کا ساتھ دینے کے بجائے قاتلوں کے سرپرست بنے رہے تو پھر خاکم بدہن اللہ کا عذاب نازل ہوگا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکے گا ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ حکمرانوں کو عقل دے ۔ انہوں نے حکومت ،پولیس ،رینجر ز اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے سینئر ذمہ دار مشتاق احمد شہید کے سفاک قاتلوں کی فی الفور گرفتار کر کے قرا ر واقعی سز ا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مشتاق احمد کی شہادت پر صبر وبرداشت سے کام لیں ،اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور صبر و برادشت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔جناب الطاف حسین نے مشتاق احمد شہید کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد کی شہادت سے مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے ۔اس واقعہ پر صرف میں ہی نہیں ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشتاق شاہ شہید کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

9/28/2024 6:25:08 PM