ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مانسہرہ پریس کلب کے سیکریٹری جنرل ابرار تنولی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
کراچی ۔۔۔ 4مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مانسہرہ پریس کلب کے سیکریٹری جنرل ابرار تنولی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ابرار تنولی قتل کی تحقیقات کرواکر ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے ،جبکہ بدقسمتی سے وطن عزیز میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول ابرار تنولی کے سوگوار لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت ، انکے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔