Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو صوفیائے کرام اور بزرگانِ دین کے پیغام کو پھیلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں


الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو صوفیائے کرام اور بزرگانِ دین کے پیغام کو پھیلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں
 Posted on: 3/3/2014 1
الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو صوفیائے کرام اور بزرگانِ دین کے پیغام کو پھیلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں
9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والا اجتماع ثابت کردیگا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے عوام دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف یکجاء ہیں اور دہشت گرد طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ارکان رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے اظہار خیال 
لاہور۔۔۔۔3، مارچ،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل اور محمد عادل خان نے کہا ہے کہ ذمہ داران و کارکنان 9مارچ کو ڈونگی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں اور اس کانفرنس کو کامیاب بنا کر ثابت کردیں کہ پنجاب کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کم اور کام زیا دہ ہے اس لیے ذمہ داران و کارکنان لاہور کے کونے کونے میں پھیل جائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے امن و آتشی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والا اجتماع ثابت کردیگا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے عوام دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف یکجاء ہیں اور دہشت گرد طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران و کارکنان 9مارچ کے اجتماع کیلئے بھرپور محنت کریں ۔ انہوں نے کہا صوفیائے کرام نے احترامِ انسانیت ،تمام انسانوں کے فلاح و بقا اور امن و بھائی چارے کا جو درس دیا آج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس کی ضرورت ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جو صوفیائے کرام اور بزرگانِ دین کے پیغام کو پھیلانے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی صوفیائے کرام اور بزرگانِ دین کی دھرتی ہے اس لیے ہم پنجاب کی غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام سیاسی و مذہبی اختلافات کو بھلا کر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 9 مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والے روحانی اجتماع میں بھرپور تعداد میں شرکت کر کہ یہ ثابت کر دیں کہ پنجاب کے غیور عوام طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ 

12/21/2024 7:48:23 PM