Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوفیاکرام کانفرنس علما ئے کرام و مشائخ عظام کی سب سے بڑی کانفرنس ثابت ہوگی،احمد سلیم صدیقی،سیف یار خان


صوفیاکرام کانفرنس علما ئے کرام و مشائخ عظام کی سب سے بڑی کانفرنس ثابت ہوگی،احمد سلیم صدیقی،سیف یار خان
 Posted on: 3/3/2014 1
صوفیاکرام کانفرنس علما ئے کرام و مشائخ عظام کی سب سے بڑی کانفرنس ثابت ہوگی،احمد سلیم صدیقی،سیف یار خان
صوفیانہ کنونشن خوش آئند ہے،علامہ عباس کمیلی
رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفد کی جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی سے ملاقات 
9مارچ کو لاہور میں ہونے والے ’’صوفیانہ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی
کراچی ۔۔۔ 3مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان نے ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز جعفریہ الائنس کے صدرو متحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدر علامہ عباس کمیلی سے سلمان مجتبیٰ کی رہاشگاہ پر ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے زیر انتظام 9مارچ کو لاہور میں ہونے والے ’’صوفیاکرام کانفرنس ‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔وفد میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انور رضا ،ایم کیو ایم کی علما ء کمیٹی کے انچاج جاوید احمدو اراکین علماء کمیٹی شامل تھے ۔اس موقع پرعلامہ جعفر رضا،علامہ باقر زیدی ،علامہ حسین مسعودی ،جعفریہ الائنس کے نائب صدر شبر زیدی، سیکریٹری جنرل سلمان مجتبیٰ ، مرکزی تنظیم عزاء کے نائب صدر ثروت زیدی بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے علامہ عباس کمیلی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ صوفیاکرام کانفرنس ملک میں انتہا پسندی کی موجودہ لہر کے خاتمے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو ملک کے مختلف مسالک و فرقوں سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام و مشائخ عظام کا سب سے بڑی کانفرنس ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی نے صوفیاکرام کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی اور اتحاد بین المسلمین کے کیلئے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

12/3/2024 9:30:35 AM