حق پر ست عوام ، مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیا ء الر حمن کی صحتیابی کے لیے دعا کریں ،الطا ف حسین
لندن ۔۔۔3مارچ2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اہل سنت کے رہنما اور رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چےئر مین مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیاء الر حمن کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤ ں ،بہنوں ،بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ضیا ء الرحمن کی جلد صحتیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔