مولانا مفتی مبشراحمد نظامی کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
ایم کیو ایم کی جانب سے 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘ ایک خوش آئند عمل ہے ،مولانا مفتی مبشراحمد نظامی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی حضرت مولانا مفتی مبشر احمد نظامی کو ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرام ؒ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت
لاہور۔۔۔3، مارچ،2014ء
شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی مبشراحمد نظامی نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، محمد عادل خان ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے سینئر نائب صدر اقبال قریشی اور ایم کیو ایم کی مرکزی علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ملک میں قیام امن کی کا وشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی مبشراحمد نظامی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی’’صوفیاء کرامؒ کانفرنس ‘‘ ایک خوش آئند عمل ہے جس سے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کی عوام ان اولیاء و صوفیاء کرام کی پیروکار ہے جنہوں نے ہمیشہ امن ،آتشی ، محبت و انسانیت کی فلاح کا درس دیا ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے مولانا مفتی مبشراحمد نظامی کی پنجاب ہاؤس آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 9مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی ’’صوفیاء کرام ؒ کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔