ایم کیوایم کے کارکن محمد قمر الزماں اور ہمدردتوفیق الٰہی کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ الطا ف حسین
لندن۔۔۔3 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 121کے کارکن محمد قمر الزماں اورایک ہمدردتوفیق الٰہی کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمدقمرالزماں شہیداورتوفیق الہٰی شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ قمرالزماں شہیداورتوفیق شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ قمرالزماں شہیداورتوفیق شہیدکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔